ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
پیران پیر دستگیر حضور غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کا تذکرہ کرتے ہوئے عظیمی صاحب
فرماتے ہیں ... یزید کے دور کے بعد اہل بیت یا تو قتل کردیئے گئے یا پھر وہ چھپ گئے -
انہوں نے جنگلوں بیابانوں کی راہ لی - حضرت غوث اعظم کے دور تک روحانی لوگ سامنے
آنے سے کتراتے رہے -
حضرت غوث اعظم نے خانقاہی نظام کو با قاعدہ جاری کیا اور یہی ... سب ولیوں کی گردن پر
میرا قدم ... کا اصل مفہوم ہے -
حضور غوث اعظم عبدالقادر جیلانی ، اب وزیر حضوری ہیں -
کائناتی واقعات میں شیخ عبدالقادر کے تصرفات کی وضاحت کرتے ہوئے عظیمی صاحب
فرماتے ہیں ... ایک بار ایک عورت ... جس کے شوہر کو پھانسی کی سزا ہوچکی تھی ،
شیخ عبدالقادر جیلانی کے پاس آئی اور مدد کی درخواست کی -
انہوں نے کہہ دیا ... سب ٹھیک ہوجائے گا ، تم گھر جاؤ -
اب ہوا یہ کہ اس کے شوہر نے پھانسی کی کوٹھری میں خواب میں دیکھا کہ اس کو پھانسی دی
جارہی ہے اور پھانسی پانے کے بعد وہ مر گیا ہے - اس کی لاش اس کے لواحقین کو دی جارہی
ہے ، وہ رو رہے ہیں - غرض یہ کہ پھانسی کا پورا عمل خواب میں دیکھ کر وہ بیدار ہوا -
کچھ دیر بعد بادشاہ کا حکم موصول ہوا کہ اس کی سزا معاف کردی گئی ہے اور اس کو رہا کیا جاتا
ہے -
مزید ارشاد فرمایا ... حضور غوث پاک نے وہ سزا جو اس کا مقدر تھی ، اس کو خواب میں لاگو
کردیا - یعنی اس کو ان سب مراحل سے بیداری کے بجائے خواب ہی میں گزار کر ... اس کی
سزا بھی پوری کرادی اور اس کو بچا بھی لیا -
دراصل وہ کائناتی واقعات ، معاملات کی ترتیب اور اس کے ردوبدل پر قادر تھے - اس کی مثال
فلم میں ایڈیٹنگ سے دی جاسکتی ہے ... ادھر کا منظر ادھر کردیا ... ادھر کا ٹکڑا کاٹ کر ادھر لگا
دیا اور فلم دوبارہ وہیں سے چلا دی -
فرمایا ... یہ بہت ہی بڑے لوگوں کی باتیں ہیں - BMMK
No comments:
Post a Comment