Friday, April 24, 2026

غور و فکر


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر

 

غور و فکر  


  عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ...  سورج ہر روز طلوع ہوتا ہے  ... ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ آخر 

ایسا کیوں ہوتا ہے ؟  مانا سورج کے طلوع ہونے میں ہمارے لئے بے شمار فائدے ہیں لیکن

 سورج کے ہر روز طلوع ہونے اور غروب ہونے میں کیا حکمت ہے  ؟ 

 ہم نے غور و فکر چھوڑا ہوا ہے حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں صاف صاف ارشاد فرمایا 

ہے  ... میری نشانیوں پر غور کرکے ان میں  پوشیدہ حکمتوں اور صلاحیتوں کو تلاش کرو -

 جب بھی کوئی صلاحیت وسائل میں استعمال ہوتی ہے تو ایک نئی چیز وجود میں آتی ہے  ... یعنی

 کوئی بھی ایجاد دراصل صلاحیت اور وسائل کی یکجائی ہے -

 ہر چیز دو رخوں سے مرکب ہے - ایک اس کا ظاہر اور دوسرے اس کا باطن - ہر باطن کا بھی ایک

 باطن ہے جو اللّٰہ ہے - یعنی ہر مظہر ایک باطن پر قائم ہے اور باطن کا قیام اللّٰہ پر ہے 

- جب تک انسان اپنے باطن سے روشناس نہیں ہوتا وہ اللّٰہ سے واقف نہیں ہوسکتا - غور و فکر

 اور ریسرچ وہ صلاحیت ہے جو اللّٰہ تعالیٰ نے صرف انسان کو عطا کی ہے اور اسی کے سبب وہ 

ارتقائی منازل طے کرتا ہے - انسان میں یہی وہ صلاحیت ہے جس کی بنیاد پر اس کو شرف اور

 خلافت دی گئی ہے -    BMMK




No comments:

Post a Comment