ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
حکیم سعید
عظیمی صاحب ... حکیم محمد سعید صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں ... ایک بار دواخانے
کے سلسلے میں ان کے دفتر گیا - ان کے اکاؤ نٹنٹ میرے جاننے والے تھے - ان کے پاس گیا
تو وہ بیٹھے چیک لکھ رہے تھے -
میں نے پوچھا ... میاں کیا کر رہے ہو ؟
بتایا کہ ... بیواؤں کی امداد کے چیک لکھ رہا ہوں -
اس وقت وہ ایک کروڑ روپے کے چیک اس مد میں سالانہ لکھتے تھے -
پھر فرمایا ... خیرات کرنے والوں کی بابت اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مطلع کردیتا ہے کہ وہ بندہ
انہیں عزیز ہے - BMMK
No comments:
Post a Comment