ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
حیدرآباد مراقبہ ہال میں تقریر کرتے ہوئے سلسلہ عظیمیہ کے مرشد ... حضرت خواجہ شمس الدین
عظیمی صاحب نے فرمایا ... جب حضورعلیہ الصلوٰة والسلام مکہ میں بطور فاتح داخل ہوئے تو
انہوں نے معافی کے دروازے کھول دیئے - لاکھوں کروڑوں سال کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال
نہیں ملتی کہ کوئی آدمی کسی ملک میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہوا ہو اور وہاں پر خونریزی نہ ہوئی
ہو -
ہم تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وآ له وسلّم کی امت ہیں ... ہمیں حضورعلیہ الصلوٰة والسلام کی طرز فکر
اختیار کرتے ہوئے ، معاف کرنا ، خوش اخلاق ہونا اور دوسری برائیوں سے اجتناب کا راستہ
اختیار کرنا چاہیئے ، اور یہ سب ہم اس وقت کرسکتے ہیں جب ہم مادیت کو اپنی زندگی کا مقصد نہ
بنائیں - مادیت ہمارے استعمال کی چیز ہے - یہ دنیا آپ کے لئے بنائی گئی ہے نہ کہ آپ کو اس
دنیا کے لئے بنایا گیا ہے - BMMK
No comments:
Post a Comment