Wednesday, April 22, 2026

صبر



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


صبر 


  خواجہ صاحب نے ارشاد فرمایا  ... انسان صبر نہیں کرتا  ،  إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّابِرِین  .. یعنی اللّہ صبر 

کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صبر  نہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہے - یعنی جب آپ 

جلد بازی کرتے ہیں تو اللّٰہ آپ سے دور ہٹ جاتا ہے -

 ہر کام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے - بندہ خود اٹھارہ سال میں جوان ہوتا ہے اور جوان ہوکر

 کہتا ہے  ... میرا کام ابھی ہوجائے  ،  بھئی کیسے ہوجائے  ، یا تو تم خود اٹھارہ کی بجائے دو سال

 میں جوان ہوجاتے تو جو کام سال میں ہونا چاہیئے وہ ایک مہینہ میں ہوجائے -

 انسان ظالم ہے  ،  جاہل ہے  اور جلد باز ہے اور اس کا نقصان بھی خود اسی کو ہے - آپ غصہ

 کرتے ہیں  ،  آپ کی عمر کم ہوجاتی ہے  ... کس کا نقصان ہوا  ،  یہ خود پر ظلم ہی ہوا نا -      BMMK





Tuesday, April 21, 2026

سچی خوشی



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


سچی خوشی 


  الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... خوش رہنے والے دنیا چھوڑ دیا کرتے ہیں -

 ابراہیم بن ادھم اور بدھا نے یہی تو کیا - جب انہیں پتہ چل گیا کہ خوشی کیا ہے تو وہ بادشاہت

 چھوڑ گئے - ادھم نے بادشاہت چھوڑی اور دریا کنارے جھونپڑی ڈال کر بیٹھ گئے - بدھا کے

 بارے میں پیش گوئی تھی کہ اگر اس نے ناخوشی دیکھی تو وہ دنیا چھوڑ جائے گا -

 اس کے باپ نے یہ انتظام کیا کہ وہ ناخوشی کا کوئی منظر نہ دیکھ سکے لیکن جب اس نے دیکھ لیا

 تو وہ سچی خوشی کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ناخوشی جنت سے دوری ہے اور

 جنت سے دوری اس کو ختم کرنا تھی - اللّٰہ نے بھی کیا انتظامات کئے  ... پہلے اسے ناخوشی سے

 دور رکھا  ... اگر دور نہ رکھتے تو ہوسکتا ہے کہ وہ اس کا عادی ہی ہوجاتا  -    BMMK





پردہ



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


پر د ہ 


حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں  ... بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کا

 لاشعور پردے میں چلا جاتا ہے - بیس سال کی عمر  تک دھول پڑتی رہتی ہے  ،  یہاں تک کہ پردہ

 پوری طرح لاشعور کو اپنی اوٹ میں لے لیتا ہے  ... اسی دھول کی صفائی کرنا مرشد کا کام ہوتا

 ہے -

 اگر یہ صفائی یکدم کردی جائے تو انسان ایک دم بچے کی حالت میں واپس چلا جاتا ہے  ...

 یہ صورت جذب کہلاتی ہے اور جب آہستہ آہستہ یعنی بتدریج  اس پردے کو باریک جالی کی مانند

 کردیا جاتا ہے تو اس میں سے لاشعور بھی جھلکتا رہتا ہے اور شعور بھی کام کرتا رہتا ہے -

 اس پردے کو بالکل ختم کرنا مقصود نہیں ہوتا  ... بلکہ اس کو لاشعور سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے -

BMMK 





خوشی اور ناخوشی



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر



خوشی اور نا خوشی 


  الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... اگر آپ کے اندر خوشی نہیں ہے تو خوش رہنے والا شخص

 بھی آپ کو اچھا نہیں لگے گا - ایسے لوگ تو ہنستے بندے کو دیکھ کر اسے گھرک دیتے ہیں اور یہاں

 تک کہہ دیتے ہیں کہ تم کیا ہر وقت دانت نکالتے رہتے ہو -

 دراصل خود ان کے اندر خوشی نہیں ہوتی - نا خوشی ان کے اندر اتنی گہری اتری ہوئی ہوتی ہے

 کہ وہ کسی خوش بندے کو اپنے قریب برداشت ہی نہیں کرسکتے - آپ کو چاہیئے کہ آپ اپنی خوشی

 پر قائم رہیں -      BMMK

Monday, April 20, 2026

گروہ -2



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


گروہ 

 

 حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... ہر شے کسی نہ کسی مرکز سے متعلق ہوتی

 ہے  - ہر شے کا کوئی نہ کوئی مرکز ہوتا ہے - مرکزیت سے ہی اتفاق اور برکت ہوتی ہے -

 الیکٹرون بھی ایک مرکز ہی کے گرد گھومتا ہے اور جب تک وہ مرکز سے وابستہ رہتا ہے قائم رہتا

 ہے - مرکزیت ٹوٹ جائے تو ہر چیز بکھر کر رہ جاتی ہے  ... فنا ہوجاتی ہے - جب انسان کسی

 صفت پر قائم ہوجاتا ہے تو اس صفت کے حامل افراد خود بخود اس کے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں -

 اللّٰہ تعالیٰ نے یہ نظام گروہی تقسیم پر قائم فرمایا ہے - آپ جس صفت پر قائم ہوجائیں گے  ،

  اس صفت کے حامل افراد آپ کو خود ہی تلاش کرلیں گے -

 آپ میں اگر غصہ ہے تو آپ کے گرد غصے والے لوگ جمع ہوجائیں گے - آپ میں سخاوت اور

ہمدردی ہے تو آپ کے گرد ہمدرد اور سخی لوگ جمع ہوجائیں گے - آپ میں عفو و درگزر ہے تو

 آپ کے گرد ایسے لوگ جمع ہوجائیں گے جو اس صفت کے حامل ہوں گے -

 آدمی گروہ کو نہیں ڈھونڈتا  ... گروہ آدمی کو ڈھونڈ لیتا ہے - آپ چشمہ بنیں گے تو   پیاسے خود ہی

 آپ کو کھوج نکالیں گے -      BMMK




  

گروہ -1



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


گروہ 


 عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... پوری کائنات گروہی اور طبقاتی تقسیم ہے - ہر آدمی کسی نہ کسی

 گروہ سے وابستہ ہے - اچھے لوگوں کے اپنے گروہ ہوتے ہیں - اگر بندہ اپنی صلاحیتوں پر قائم 

ہوجائے تو وہ گروہ کو نہ بھی ڈھونڈے  ... تو گروہ اسے ڈھونڈ لیتا ہے -  BMMK

Sunday, April 19, 2026

دو گیسیں



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


دو گیسیں 

خانوادہ سلسلہ عظیمیہ الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... انسان میں ہائیڈروجن اور امونیا  ، دو

 گیسیں ہوتی ہیں - جب انسان امونیا استعمال کرتا ہے تو اس کی برودت ( ٹھنڈک )

 کے باعث اس پر جمود طاری ہوجاتا ہے اور وہ کاہل اور سست ہوجاتا ہے اور جب وہ

 ہائیڈروجن استعمال کرتا ہے تو اس میں حرارت اور توانائی   پیدا ہوتی ہے اور وہ حرکت کرتا ہے

 - اب یہ انسان پر ہے کہ وہ کون سی گیس استعمال کرتا ہے -    BMMK

Saturday, April 18, 2026

موسم


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


موسم 


  عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... سردی آکسیجن کی کمی کا نام ہے اور آکسیجن کی کمی ثقل gravity

  میں بھی کمی کردیتی ہے - دیکھیں نا سردی میں ہم کتنے وزنی کپڑے پہنے پھرتے ہیں لیکن گرمی

 میں ایک چادر اٹھانا بھی دوبھر ہوجاتا ہے -

 خزاں آتی ہے تو پت جھڑ سے آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے تو سردی آجاتی ہے - پھر جب بہار

 آتی ہے اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہوجاتا ہے تو آکسیجن کی زیادتی سے موسم گرم سے گرم تر ہوتا

 چلا جاتا ہے -    BMMK





Friday, April 17, 2026

شیخ عبدالقادر جیلانیؒ


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


ؒشیخ عبدالقادر جیلانی  


  پیران   پیر دستگیر حضور غوث اعظم  شیخ عبدالقادر جیلانیؓ   کا تذکرہ کرتے ہوئے عظیمی صاحب

 فرماتے ہیں  ... یزید کے دور کے بعد اہل بیت یا تو قتل کردیئے گئے یا پھر وہ چھپ گئے -

 انہوں نے جنگلوں   بیابانوں کی راہ لی - حضرت غوث اعظم  کے دور تک روحانی لوگ سامنے

 آنے سے کتراتے رہے - 

حضرت غوث اعظم  نے خانقاہی نظام کو با قاعدہ جاری کیا اور یہی  ... سب ولیوں کی گردن پر 

میرا قدم  ... کا اصل مفہوم ہے -

 حضور غوث اعظم عبدالقادر جیلانی  ،  اب وزیر حضوری ہیں -

 کائناتی واقعات میں شیخ عبدالقادر کے تصرفات کی وضاحت کرتے ہوئے  عظیمی صاحب

 فرماتے ہیں  ... ایک بار ایک عورت ...  جس کے شوہر کو پھانسی کی سزا ہوچکی تھی  ، 

 شیخ عبدالقادر جیلانی کے پاس آئی اور مدد کی درخواست کی -

 انہوں نے کہہ دیا ... سب ٹھیک ہوجائے گا ،  تم گھر جاؤ -

 اب ہوا یہ کہ اس کے شوہر نے پھانسی کی کوٹھری میں خواب میں دیکھا کہ اس کو پھانسی دی

 جارہی ہے اور پھانسی پانے کے بعد وہ مر گیا  ہے - اس کی لاش اس کے لواحقین کو دی جارہی

 ہے  ،  وہ رو رہے ہیں - غرض یہ کہ پھانسی کا پورا عمل خواب میں دیکھ کر  وہ  بیدار ہوا -

 کچھ دیر بعد بادشاہ کا حکم موصول ہوا کہ اس کی سزا معاف کردی گئی ہے اور اس کو رہا کیا جاتا

 ہے -

 مزید ارشاد فرمایا  ... حضور غوث پاک نے وہ سزا جو اس کا مقدر تھی  ،  اس کو خواب میں لاگو

 کردیا - یعنی اس کو ان سب مراحل سے بیداری کے بجائے خواب ہی میں گزار کر  ... اس کی

 سزا بھی پوری کرادی اور اس کو  بچا بھی لیا -

 دراصل وہ کائناتی واقعات  ،  معاملات کی ترتیب اور اس کے ردوبدل پر قادر تھے - اس کی مثال

 فلم میں ایڈیٹنگ سے دی جاسکتی ہے  ... ادھر کا منظر ادھر کردیا  ... ادھر کا ٹکڑا کاٹ کر ادھر لگا

 دیا اور فلم دوبارہ وہیں سے چلا دی  -

فرمایا  ...  یہ بہت ہی بڑے لوگوں کی باتیں ہیں -     BMMK 

روحانی بندہ


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


روحانی بندہ 


  مرشد سلسلہ عظیمیہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں  ... روحانیت سیکھنا کوئی

 آسان کام نہیں - سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام  کے دور میں پچیس فیصد لوگ روحانی لوگ

 تھے جبکہ آج کل ساڑھے گیارہ لاکھ افراد میں سے کہیں جاکر ایک آدمی روحانی بنتا ہے پھر ان

 ساڑھے گیارہ لاکھ روحانی بندوں میں سے کوئی ایک آدھ بندہ ہی منزل پاتا ہے -

 مزید فرمایا  ...  اللّٰہ بلا شبہ سب کو ہی روحانی بندہ بنا سکتا ہے  ... آپ مساعی تو کریں  ، اللّٰہ کی

 قیمت تو لگائیں - معلومات ہونا ایک بات ہے اس کو تجرباتی طور پر کرنا ایک بالکل ہی دوسری

 بات ہے -

 ایک آدمی الیکٹرونک کے بارے میں کتنی ہی معلومات رکھتا ہو اگر وہ ایک ٹی وی نہیں بنا سکتا تو

 اسے سائنسدان نہیں کہہ سکتے - معلومات کا پریکٹیکل استعمال جاننا بھی تو ضروری ہے -

 پھر ارشاد ہوا کہ  ... روحانیت پر کتابیں لکھ لینا  ،  مضامین لکھ لینا  ،  اس کی بابت تقریریں کرلینا

 کوئی روحانیت نہیں ہے - ہم زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس بندے کو روحانیت کے

 بارے میں معلومات حاصل ہیں -   BMMK




Thursday, April 16, 2026

تکوین


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


تکوین 


  عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ...  ہمیں چاہیئے کہ قرآن کے علم کے مطابق ان صلاحیتوں کو جاری

 و ساری کریں جو کائنات کی تکوین کے فارمولوں کی بنیاد ہیں - یاد رکھیں جو خود سپردگی ...

 dependent   ہونے سے آگاہ نہیں وہ تکوین میں  آ ہی نہیں سکتا - 

حضرت موسٰیؑ کے قصے میں وہ بندہ جس کے پاس موسٰیؑ چل کر گئے تھے  ... خود سپردگی کی علامت

 ہے - شریعت پر عمل نہ کرنے سے ہم حیوانی سطح سے نہیں اٹھ سکتے - خود سپردگی سے ہی ہم

 تکوینی علوم کو حاصل کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں -    BMMK

Wednesday, April 15, 2026

استغناء


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


استغناء 

 

 سلسلہ عظیمیہ کے مرشد  الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ...  استغناء کا مطلب ہے کہ وسائل کی

 محتاجی کا تصور ختم ہوجائے - انسان جب تک وسائل کے گورکھ دھندے میں پھنسا رہتا ہے  ،

  وہ اللّٰہ کے قریب نہیں ہو سکتا -

 روحانیت میں اس بات کی پریکٹیس کرائی جاتی ہے کہ یہاں سب کچھ در و بست  اللّٰہ ہی اللّٰہ

 ہے - انسان غور کرے کہ اگر وہ اللّٰہ کے ساتھ وابستگی رکھنا چاہتا ہے تو وہ اللّٰہ کے ساتھ کیسے

 وابستہ ہوسکتا ہے - اللّٰہ کے ساتھ وابستگی کے لئے ضروری ہے کہ وہ وسائل کی محتاجی سے

 آزاد ہوجائے - 

اس کے لئے تجربہ ہونا اور بار بار ہونا ضروری ہے  ... لامحالہ اس تجربے کے بعد یہ ذہن بن

 جائے گا کہ جب اللّٰہ چاہے گا کام ہوجائے گا - اس طرح انسان میں استغناء پیدا ہوجا تا ہے اور

 اس کی شعوری زندگی   پر لا شعوری زندگی غالب آجاتی ہے -   BMMK





Tuesday, April 14, 2026

لنگر


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


لنگر 

 

 ابدال حق امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے عرس کے موقع پر لنگر میں حلیم پیش کی

 گئی - کوئی بتا رہا تھا کہ اگر تین بار لنگر کا کھانا کھا کر دعا کی جائے تو وہ قبول ہوجاتی ہے -

 اس بات کا تذکرہ عظیمی صاحب سے کیا گیا تو آپ نے فرمایا  ... لنگر کھانے سے فقیر کے اندر کام

 کرنے والی روشنیاں یقین کو تقویت دیتی ہیں  ... اور تو اور بے روزگاروں کو روزگار مل جاتا ہے 

 ،  بیماریوں سے نجات اور صحت ملتی ہے  ،  پریشانیوں سے چھٹکارا  اور وسائل میں اضافہ ہوتا 

ہے -    BMMK

Monday, April 13, 2026

سرور


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


سرور 


 خواجہ صاحب فرماتے ہیں  ..."   دیکھا جائے تو زندگی کا ہر رخ دو رخوں سے مل کر بنتا ہے -

 جہاں خوشی ہوگی وہاں ناخوشی بھی ہوگی  ... اس لئے ضروری ہے کہ ہم خوشی کا وہ مفہوم 

سمجھیں جس کے ساتھ نا خوشی کا پہلو نہیں ہے -

 ایسی خوشی جس کے ساتھ ناخوشی نہ ہو وہ سرور کی کیفیت ہے - انسان میں کام کرنے والی

 مقداروں میں توازن ہو تو جو کیفیت بنتی ہے وہ سرور کے علاوہ کچھ نہیں - سرور کی کیفیت کے

 لئے ضروری ہے کہ انسان کسی سے توقعات نہ رکھے  ... توقعات کو توڑ ڈالیں -   BMMK

Sunday, April 12, 2026

اللہ کا کام


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


اللّٰہ کا کام 


  خانوادہ سلسلہ عظیمیہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... جب اللّٰہ نے آپ  کو کسی

 کام کا اہل بنایا ہو اور آپ یہ کہیں کہ  ... بھئی ہم بھلا کس قابل ہیں  ،  تو کیا خدانخواستہ  اللّٰہ غلط

 کہتا ہے - جب آپ کسی کام کو کرنے کے قابل بنادیئے جاتے ہیں تبھی تو وہ کام آپ کے

 حوالے کیا جاتا ہے -

 اب اگر ہم کسی کام کو کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں اور پھر بھی اسے نہ کریں تو اسے

 سوائے کفران کے کیا کہا جائے گا  ... یہی تو ظلم ہے  - 

فرمایا  ... بعض لوگوں میں ضد ہوتی ہے اور وہ ڈٹ جاتے ہیں کہ یہ کام ہے  ،  یہ ہوگا کیوں نہیں ،

  پھر یہ بھی ہے کہ جب آپ کوئی کام اللّٰہ کے لئے کر رہے ہوں تو یہ ضد اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ

 میں کوئی اپنے لئے تھوڑے ہی کر رہا ہوں  ... یہ سب تو اللّٰہ کا کام ہے  - یہ ہوگا کیوں نہیں  ،  نتیجہ

 یہ کہ کام ہوتے چلے جاتے ہیں -    BMMK





Saturday, April 11, 2026

فاتح


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


فاتح 


 حیدرآباد  مراقبہ ہال میں تقریر کرتے ہوئے سلسلہ عظیمیہ کے مرشد  ... حضرت خواجہ شمس الدین

 عظیمی صاحب نے فرمایا  ...  جب حضورعلیہ الصلوٰة والسلام مکہ میں بطور فاتح داخل ہوئے تو

 انہوں نے معافی کے دروازے کھول دیئے - لاکھوں کروڑوں سال کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال

 نہیں ملتی کہ کوئی آدمی کسی ملک میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہوا ہو اور وہاں پر خونریزی نہ ہوئی

 ہو - 

ہم تو حضور صلی اللّٰہ  علیہ وآ له وسلّم  کی امت ہیں  ... ہمیں حضورعلیہ الصلوٰة والسلام کی طرز فکر

 اختیار کرتے ہوئے ،   معاف کرنا  ،  خوش اخلاق ہونا اور دوسری برائیوں سے اجتناب کا راستہ

 اختیار کرنا چاہیئے  ،  اور یہ سب ہم اس وقت کرسکتے ہیں جب ہم مادیت کو اپنی زندگی کا مقصد نہ

 بنائیں - مادیت ہمارے استعمال کی چیز ہے - یہ دنیا آپ کے لئے بنائی گئی ہے نہ کہ آپ  کو اس

 دنیا کے لئے بنایا گیا ہے -    BMMK





Friday, April 10, 2026

اپنا غم


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


اپنا غم 

 

عظیمی صاحب اپنے مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے وصال کے بعد کے واقعات سناتے

 ہوئے فرماتے ہیں  ... "  مرشد کے وصال کے بعد کوئی بھی فیصلہ جلدی میں نہیں کرنا چاہیئے -

 بدر صاحب ہیں تو بیوروکریٹ  ، انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  ،  لے کر محسن

 صاحب کو بٹھا دیا - حالانکہ لوگوں نے مجھے کہا بھی کہ یہ تو طے کرو کہ وہ مجاور ہیں یا سجادہ نشین لیکن

 ہم اپنے غم میں تھے -  میں اپنے حواسوں میں تھا ہی کب ،  وہ اپنی کر گزرے  ... اس کا نتیجہ اچھا

 نہیں ہوا -

 فرمایا  ...   پیر و مرشد کے پردہ فرمانے کے بعد کوئی بھی فیصلہ جلدی نہیں کرنا چاہیئے - دو تین ماہ لگتے

 ہیں آدمی کو اپنی جگہ پر آنے میں - بہت ضروری فیصلے بھی چہلم کے بعد ہی کرنے چاہیئیں - اس

 وقت جذباتی حالت ہوتی ہے  ،  ہوشیار لوگ اس وقت فیصلہ کروا لیتے ہیں -

 مجھ سے بھی یہی غلطی ہوئی تھی  ... محسن صاحب کو خانقاہ بٹھانے کے فیصلے پر میں نے ہاتھ نہ

 اٹھایا ہوتا تو بعد میں  ،  یہ تو کہہ سکتا تھا کہ آپ کے انتخاب میں میری کوئی رائے شامل نہیں تھی -

BMMK





Thursday, April 9, 2026

ساس


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


ساس 


 عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... ساس عورت کا سب سے برا روپ ہے - ایک عورت آئی اور

 اپنی بہو کے بارے میں کچھ کہنے لگی  ...

 میں نے اسے صاف صاف کہہ دیا کہ میں آپ کی بات نہیں مانتا  ...

 وہ کہنے لگیں  ... آپ میری بات تو سنیں  ...

 میں نے کہا ... میں نے جو نظریہ قائم کیا ہے ،  وہ میں نے اپنی دادی ،  اپنی والدہ اور اپنی بیوی کو

 دیکھ کر قائم کیا ہے - میں اس نظریے کو محض آپ  کی بات سن کر کیسے بدل ڈالوں -BMMK

Tuesday, April 7, 2026

شادی کا مسئلہ


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


شادی کا مسئلہ


 خواجہ صاحب فرماتے ہیں  ... لڑکیوں کی شادی کا  مسئلہ دن بہ دن سنگین ہورہا ہے  ،  اللّٰہ رحم

 کرے - لڑکیاں لکھ پڑھ کر لڑکوں سے آگے نکل رہی ہیں اور ان کے پاۓ کے لڑکے نہیں ملتے

 - روایات اور خاندانوں کا  شیرازہ بکھرنے سے یہ مسئلہ بہت ہی گھمبیر صورت حال اختیار کرتا

 چلا جارہا ہے -

 اس میں خود عورتوں کا اپنا بھی قصور ہے - ایک پڑھا لکھا  ،  ایم اے ،  بی اے لڑکا  ... ان پڑھ

  ،  مڈل یا میٹرک لڑکی سے نباہ کرلیتا ہے لیکن لڑکیاں چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان سے زیادہ قابل

 اور زیادہ پڑھا لکھا ہو - BMMK

Friday, April 3, 2026

حکیم سعید


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


حکیم سعید 


 عظیمی صاحب  ... حکیم محمد سعید صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں  ... ایک بار دواخانے

 کے سلسلے میں ان کے دفتر گیا - ان کے اکاؤ نٹنٹ میرے جاننے والے تھے - ان کے پاس گیا

 تو وہ بیٹھے چیک لکھ رہے تھے -

 میں نے پوچھا  ... میاں کیا کر رہے ہو ؟

  بتایا کہ  ...    بیواؤں کی امداد کے چیک لکھ رہا ہوں -

 اس وقت وہ ایک کروڑ روپے کے چیک اس مد میں سالانہ لکھتے تھے - 

پھر فرمایا  ... خیرات کرنے والوں کی بابت اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مطلع کردیتا ہے کہ وہ بندہ 

انہیں عزیز ہے - BMMK

پھول


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


پھول 


 عظیمی صاحب فرماتے ہیں ..  جن شہروں میں پھولوں کا کاروبار ہوتا ہے وہاں کے  لوگ خوشحال

 ہوتے ہیں - پھولوں کا کاروبار لوگوں کے ذہنی رجحان کی علامت ہوتا ہے -

 یورپ کے  کئی شہروں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں کے لوگوں میں جمالیاتی ذوق اور فطرت

 سے لگاؤ یہاں سے کہیں زیادہ ہے -   BMMK

Friday, March 27, 2026

عرفان


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


عرفان 


 سربراہ سلسلہ عظیمیہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب عرفان کی بابت بات کرتے ہوئے

 فرماتے ہیں  ... ایک بار  حضور  صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم نے حضرت علی کرم اللّٰه  وجہہ سے

 دریافت کیا  ... 

علیؑ  ! تم نے مجھے دیکھا 

حضرت علیؑ نے فرمایا  ...  جی ہاں  ،  میں نے آپؐ کو بدر میں دیکھا 

محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا  ... تم نے مجھے نہیں دیکھا 

مولا علی علیہ السلام نے فرمایا  ... میں نے آپؐ کو احد میں دیکھا 

سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام نے فرمایا  ... تم نے مجھے نہیں دیکھا 

پھر کہا  ... اچھا آؤ اب دیکھو  - حضرت مولا علی علیہ السلام تاب نظارہ نہ لاسکے اور بے ہوش

 ہوکر گر پڑے - 

عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... یہ تو ذکر ہے حضرت علی علیہ السلام جیسی برگزیدہ ہستی کا ، 

 جنہیں حضور  صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم کا اتنا قرب حاصل رہا ... داماد رسول ہیں  ،  ان کی تربیت

 خود  حضورعلیہ الصلوٰة والسلام نے فرمائی ، مگر وہ بھی نہیں دیکھ سکے - بھئی عرفان کی کوئی حد ہی

 نہیں  ،  جتنا بھی ہوجائے کم ہی رہتا ہے - BMMK






Saturday, March 21, 2026

لطائف


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


لطائف 

 حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب لطائف کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں  ...

 دراصل کسی اطلاع  کی نزولی اور صعودی حرکات ہی لطائف ہیں - لطائف کی رنگینی سے مراد

 ہے کہ لاشعوری تحریکات کو کس درجہ پر کس قدر وضاحت سے وصول کیا جاتا ہے - 

پیر و مرشد شعور سے بعد کے تصور کو لطائف سے اور  اس میں گہرائی کو رنگینی سے واضح کرتا ہے -

 پیر و مرشد اصل میں صرف مرید کے لطیفہ نفسی کو رنگین کرتا ہے  ... اس کی اتنی صفائی کرتا ہے کہ

 وہ صیقل ہوجائے  ،  ورنہ جو کچھ سامنے آئے گا اس میں آمیزش ہوگی -

 جب لطیفہ نفسی کے رنگین ہونے یعنی اس کی صفائی مکمل ہونے سے پہلے لطیفہ قلبی رنگین

 ہوجائے یعنی کام کرنا شروع کردے اور اس کی تحریکات شروع ہوجائیں تو آدمی شیطان کو

 فرشتہ دیکھتا ہے - اس کی بہت سے مثالیں ہیں  ،  ایک مثال غلام احمد قادیانی بھی ہے  ... وہ

 شیطان کو فرشتہ ہی سمجھتا رہا -

فرمایا نزولی کیفیت میں ذات کا عرفان ہوتا ہے جب کہ صعودی میں صفات کا ،  مثال کے طور پر

 پھول کا ادراک ہونا کہ یہ گلاب ہے  ،  یہ پھول کی ذات کا عرفان ہوا  ،  ..اور یہ سرخ رنگ ہے ..

 ایسی خوشبو ہے ، اس میں کانٹے ہیں وغیرہ یہ سب اس کی صفات کا عرفان ہوا -

مزید ارشاد فرمایا .. تصوف میں بیان کردہ مختلف لطائف خلا کے مختلف نام ہیں - خلامیں کوئی درجہ

 بندی نہیں ہوتی یہ سب اصطلاحی نام ہیں یعنی   Technical term   ہیں - تصوف کی کتابوں میں

 اکثر لطائف کا نام ہی بتایا گیا ہے -

 حضرت امداد اللّٰه مہاجر مکّیؒ کی لکھی ہوئی کتاب بہت عمدہ کتاب ہے لیکن اس میں لطائف

 کے رنگ مختلف بتائے گئے ہیں - پھر فرمایا .. در اصل لطائف اس طرح نہیں ہیں جس طرح

 بتایا جاتا ہے .. یہ سب لوگوں کو بات سمجھانے کے طریقے ہیں -

ایک اور موقع پر لطائف کی وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ... کائنات میں 

دور کرنے والے کرنٹ کی لہریں دو طرح کی ہوتی ہیں .. ایک افقی اور دوسرے عمودی - ایک کو

 طولانی حرکت کہتے ہیں اور دوسری کو گردشی ، ایک شعور ہوا اور دوسرا لاشعور .. جب یہ دو لہریں

 آپس میں مرکب ہو جاتی ہیں تو بارہ  کھرب پوائنٹس بن جاتے ہیں .. ان پوائنٹس کو ان کی کارکردگی

 کی بنیاد پر چھ گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے .. تصوف میں انہیں لطائف کہا جاتا ہے .. یہ انسان 

ہوا -جب ان لہروں میں تھوڑا فاصلہ در آتا ہے اور گردشی حرکت غالب آجاتی ہے تو ہم سو

 جاتے ہیں  اور جب یہ فاصلہ اور زیادہ ہوجاتا ہے تو ہم اس کو مرنا کہتے ہیں .. روحانی آدمی اس

 فاصلے کو ختم کردیتے ہیں یعنی ان دونوں لہروں کو واپس جوڑ دیتے ہیں تو آدمی زندہ ہوجاتا ہے 

-جب کبھی کسی ایک عضو کے پوائنٹس میں کرنٹ کا بہاؤ رک جاتا ہے تو وہ عضو بے کار ہو جاتا

 ہے جیسے کسی ٹیوب لائٹ کی تار خراب ہوجائے تو ٹیوب لائٹ روشن نہیں ہوتی حالانکہ

 بجلی موجود ہوتی ہے .. اب اگر آپ ٹوٹے ہوئے تار کو جوڑ دیں تو بجلی کا بہاؤ شروع ہوجائے گا

 اور بلب ، ٹیوب یا پنکھا دوبارہ کام شروع کردے گا - BMMK


Tuesday, January 13, 2026

وولٹیج


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


وولٹیج 

 

 الشیخ عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں  ..."   قرآن میں جن اشیاء کا تذکرہ کیا گیا ہے  ،  وہ

 سب انسان کے لئے مفید  ہیں اور اس کو فائدہ دیتی ہیں - زیتون کو دیکھیں اس کے تیل میں

 کولیسٹرول نہیں ہوتا  ،  زیتون کا تیل انگلیوں پر لگ جائے تو صرف پانی سے ہاتھ دھولینا ہی کافی

 ہوتا ہے  ... صابن کے بغیر بھی ہاتھ صاف ہوجاتے ہیں - پھر یہ کہ اس کے تیل کو جلائیں تو وہ دھواں نہیں دیتا - 

اسی طرح شہد کی مکھی کی بابت یہ کہا گیا ہے کہ اس کو وحی کی جاتی ہے یعنی جب ہم شہد کھاتے

 ہیں تو وحی کی مقداریں ہی تو کھاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وحی کو سمجھنے والا ذہن بنتا ہے -

 ہم یوں بھی تو مقداریں ہی تو کھاتے ہیں - یہ مقداریں ہی تو ہیں جن کی وجہ سے ایک چیز دوسری

 سے مختلف ہوجاتی ہے - 

نمک اور سنکھیا دونوں سفید ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں - دراصل

 ان کی وولٹیج میں فرق ہوتا ہے -

 فرمایا  ... مختلف لوگوں میں مختلف وولٹیج کی لہریں کام کرتی ہیں - بعض اوقات آدمی ...  کسی

 روحانی آدمی سے گلے ملتا ہے تو ساری زندگی اس کیف کو یاد کرتا ہے - ایک دوسرے سے گلے 

 ملنے میں یہ لہریں ایک دوسرے میں منتقل ہوتی ہیں -

 بعض لوگ پوری طرح گلے نہیں ملتے  ... دراصل انہیں جھٹکا لگتا ہے ،  ان میں وولٹیج کی کمی

 ہوتی ہے اور جب وہ کسی سے گلے ملتے ہیں تو انہیں جھٹکا لگتا ہے - بچوں میں بڑوں کی نسبت

 وولٹیج زیادہ ہوتی ہے اس لئے انہیں گلے  لگانے سے سکون ملتا ہے  ،  یوں لگتا ہے جیسے باقاعدہ

 کوئی چیز اندر جارہی ہو - آپ بچے کو سینے پر لٹائیں تو نیند آجاتی ہے -

 گالی دینے سے یہ وولٹیج ضا  ئع ہوتی ہے - فرمایا ... علی الصبح اٹھنے کا ایک بڑا فائدہ اس وولٹیج کا

 زیادہ ہونا بھی ہے  "...✦    BMMK





Monday, January 12, 2026

سوئی


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


سوئی 

  

 عظیمی صاحب اپنے مرشد کریم کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں  ... ایک بار حضور قلندر بابا اولیاءؒ

 نے کسی سے فرمایا  ... خواجہ صاحب تو سوئی ہیں  -

 فرمایا  ... یہ بات سن کر مجھے کچھ رنج سا ہوا کہ میں اتنا حقیر ہوں -

 جب حضور کو خبر ہوئی تو فرمایا  ... ارے بھئی  میرا مطلب یہ تھا کہ خواجہ صاحب ہر طرح کے

 حالات سے گزر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں - سوئی سے مخمل سی لو  ،  ٹاٹ سی لو  ،  وہ ہر طرح

 کے کپڑے سے گزر جاتی ہے -     BMMK

Sunday, January 11, 2026

رات اور دن


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


رات اور دن 


 ایک محفل مراقبہ کے موقع پر  ، وہاں موجود حاضرین سے عظیمی صاحب نے سوال پوچھا  ...

 یہ کیسے پتہ چلے کہ پہلے دن نہیں بلکہ رات تھی  ؟ 

 ایک مرید نے عرض کیا  ... اس کے لئے دو دلائل دیئے جاسکتے ہیں -پہلی دلیل تو یہ ہے کہ  قمری

 تاریخ شام کو سورج ڈھلنے کے بعد آغاز ہوتی ہے اور دوسرے یہ کہ بائبل میں آتا ہے کہ خدا نے

 کہا  ... روشنی اور روشنی ہوگئی -

 یعنی پہلے تاریکی اور رات ہی تھی ،  روشنی کو اللّٰہ نے بعد میں تخلیق کیا -

 فرمایا  ... جی ہاں  ،  اب یہ دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں کیا ہیں  ؟  فرمایا  ... دراصل یہ دونوں خلا ہیں  -

 دن میں رات نکالتے ہیں اور رات میں سے دن ادھیڑ لیتے ہیں  - دن پر سے رات اور رات پر

 سے دن  ،  یعنی ادھیڑ اور بن رہے ہیں -

 ہاتھ سے ادھیڑنے کے عمل کا اشارہ کرکے دکھاتے ہوئے پوچھا  ... اگر کسی بنے ہوئے کپڑے یا

 سوئیٹر کو ادھیڑ یں تو کیا بچے گا  ؟

  فرمایا  ... کچھ نہیں  ،  یعنی کچھ باقی نہیں بچا  ،  یہ سب خلا ہے - خلا میں ایک قسم کے حواس بھر

 جاتے ہیں تو وہ دن کہلاتا ہے اور جب دوسری قسم کے حواس بھر جاتے ہیں تو وہ رات کہلاتی

 ہے - یہ دن اور رات دراصل حواس کی اسپیڈ کے نتیجے میں بنتے ہیں اور دونوں ہی دھوکہ ہیں -

 جب حواس کی رفتار کم ہوجاتی ہے تو دن کہلاتا ہے اور جب حواس کی رفتار تیز ہوجاتی ہے تو اس

 کو رات کہہ دیتے ہیں - یہ سب لطائف وغیرہ بھی خلا ہی تو ہیں -     BMMK





Saturday, January 10, 2026

فیض


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


فیض 

 

  ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب نے اپنے مرشد کریم حضرت عظیمی صاحب سے دریافت کیا 

 ... حضور یہ فیض سے کیا مراد ہے  ؟

  فرمایا  ... لوگ نہ جانے فیض کسے کہتے ہیں - فیض سے مراد ہے رنگ چڑھنا  ، اگر کسی پر کسی کا

 رنگ چڑھ گیا تو یہ فیض ہوا  ... ویسے طرز فکر میں تبدیلی ہونا ہی فیض ہے لیکن یہ تو ایسے ہی ہے

 جیسے کسی پہ چند چھینٹے اس رنگ کے پڑگئے  ... 

 جیسے کوئی ہاتھ دھو کر جھٹک دے اور چند قطرے آپ پر آن  گریں  ،  ویسے لوگ تو فائدہ کی بات

 کو ہی فیض مانتے ہیں -    BMMK

Wednesday, January 7, 2026

جمال و جلال


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


جمال و جلال 

 

سربراہ سلسلہ عظیمیہ خواجہ صاحب ارشاد فرماتے ہیں ...   انسان میں بھی زمین ہی کی مانند تین حصے

 پانی ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ انسان کو یہ صلاحیت ودیعت کردی گئی ہے کہ وہ ہر 

حال میں ایڈجسٹ کرسکتا ہے - 

پانی میں فطرتاً جلال نہیں ہوتا لہٰذا انسان میں بھی نہیں ہونا چاہیئے - اگر انسان  کی ساخت میں

 جلال شامل ہوتا تو اس میں آ  گ زیادہ ہوتی - 

مائع کی یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ ہر سانچے میں ڈھل جاتا ہے - دنیا میں سب سے زیادہ رنگ  ...

 ہرا رنگ ہے - یہ ہرا رنگ ہی زندگی اور جمال ہے - جمال ہی اللّٰہ ہے اور اللّٰہ ہی جمال ہے - 

اللّٰہ میں غصہ یا جلال نہیں - اگر ہوتا تو ہر طرف سرخ رنگ کی زیادتی ہوتی  -

آسمان کو دیکھ لیں  ، سمندر کو دیکھ لیں  ، جلال کی سرخی کہیں نہیں - پھولوں کو دیکھیں  ،  ان میں

 ترتیب اور رنگ آفرینی جمال نہیں تو اور کیا ہے  ؟  جمال ہی جمال کا  پھیلاؤ ہے ہر سو  ، ہر سمت -  BMMK





Monday, January 5, 2026

سماعت


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


سماعت 


 عظیمی صاحب کا ارشاد ہے  ... اس د نیا میں آنے کے بعد بچہ سب سے پہلے حواس سے واقف 

ہوتا ہے  - اس کی سماعت الست بربکم کی آواز سے متحرک ہونے والی سماعت ہوتی ہے  -

 آپ دیکھیں کہ چند روز کے بچے کے قریب آپ اخبار کھولیں  ... اس کی سرسراہٹ سے بھی

 بچہ  چونک جاتا ہے لیکن اس کی نظر ایک جگہ ٹکی رہتی ہے  ، یعنی پہلے سماعت متحرک ہوتی ہے 

اس کے بعد کہیں جاکر بصارت کام کرتی ہے  - BMMK