ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
صبر
خواجہ صاحب نے ارشاد فرمایا ... انسان صبر نہیں کرتا ، إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّابِرِین .. یعنی اللّہ صبر
کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صبر نہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہے - یعنی جب آپ
جلد بازی کرتے ہیں تو اللّٰہ آپ سے دور ہٹ جاتا ہے -
ہر کام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے - بندہ خود اٹھارہ سال میں جوان ہوتا ہے اور جوان ہوکر
کہتا ہے ... میرا کام ابھی ہوجائے ، بھئی کیسے ہوجائے ، یا تو تم خود اٹھارہ کی بجائے دو سال
میں جوان ہوجاتے تو جو کام سال میں ہونا چاہیئے وہ ایک مہینہ میں ہوجائے -
انسان ظالم ہے ، جاہل ہے اور جلد باز ہے اور اس کا نقصان بھی خود اسی کو ہے - آپ غصہ
کرتے ہیں ، آپ کی عمر کم ہوجاتی ہے ... کس کا نقصان ہوا ، یہ خود پر ظلم ہی ہوا نا - BMMK
No comments:
Post a Comment