Friday, April 10, 2026

اپنا غم


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


اپنا غم 

 

عظیمی صاحب اپنے مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے وصال کے بعد کے واقعات سناتے

 ہوئے فرماتے ہیں  ... "  مرشد کے وصال کے بعد کوئی بھی فیصلہ جلدی میں نہیں کرنا چاہیئے -

 بدر صاحب ہیں تو بیوروکریٹ  ، انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  ،  لے کر محسن

 صاحب کو بٹھا دیا - حالانکہ لوگوں نے مجھے کہا بھی کہ یہ تو طے کرو کہ وہ مجاور ہیں یا سجادہ نشین لیکن

 ہم اپنے غم میں تھے -  میں اپنے حواسوں میں تھا ہی کب ،  وہ اپنی کر گزرے  ... اس کا نتیجہ اچھا

 نہیں ہوا -

 فرمایا  ...   پیر و مرشد کے پردہ فرمانے کے بعد کوئی بھی فیصلہ جلدی نہیں کرنا چاہیئے - دو تین ماہ لگتے

 ہیں آدمی کو اپنی جگہ پر آنے میں - بہت ضروری فیصلے بھی چہلم کے بعد ہی کرنے چاہیئیں - اس

 وقت جذباتی حالت ہوتی ہے  ،  ہوشیار لوگ اس وقت فیصلہ کروا لیتے ہیں -

 مجھ سے بھی یہی غلطی ہوئی تھی  ... محسن صاحب کو خانقاہ بٹھانے کے فیصلے پر میں نے ہاتھ نہ

 اٹھایا ہوتا تو بعد میں  ،  یہ تو کہہ سکتا تھا کہ آپ کے انتخاب میں میری کوئی رائے شامل نہیں تھی -

BMMK





No comments:

Post a Comment