Wednesday, April 22, 2026

صبر



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


صبر 


  خواجہ صاحب نے ارشاد فرمایا  ... انسان صبر نہیں کرتا  ،  إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّابِرِین  .. یعنی اللّہ صبر 

کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صبر  نہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہے - یعنی جب آپ 

جلد بازی کرتے ہیں تو اللّٰہ آپ سے دور ہٹ جاتا ہے -

 ہر کام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے - بندہ خود اٹھارہ سال میں جوان ہوتا ہے اور جوان ہوکر

 کہتا ہے  ... میرا کام ابھی ہوجائے  ،  بھئی کیسے ہوجائے  ، یا تو تم خود اٹھارہ کی بجائے دو سال

 میں جوان ہوجاتے تو جو کام سال میں ہونا چاہیئے وہ ایک مہینہ میں ہوجائے -

 انسان ظالم ہے  ،  جاہل ہے  اور جلد باز ہے اور اس کا نقصان بھی خود اسی کو ہے - آپ غصہ

 کرتے ہیں  ،  آپ کی عمر کم ہوجاتی ہے  ... کس کا نقصان ہوا  ،  یہ خود پر ظلم ہی ہوا نا -      BMMK





Tuesday, April 21, 2026

سچی خوشی



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


سچی خوشی 


  الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... خوش رہنے والے دنیا چھوڑ دیا کرتے ہیں -

 ابراہیم بن ادھم اور بدھا نے یہی تو کیا - جب انہیں پتہ چل گیا کہ خوشی کیا ہے تو وہ بادشاہت

 چھوڑ گئے - ادھم نے بادشاہت چھوڑی اور دریا کنارے جھونپڑی ڈال کر بیٹھ گئے - بدھا کے

 بارے میں پیش گوئی تھی کہ اگر اس نے ناخوشی دیکھی تو وہ دنیا چھوڑ جائے گا -

 اس کے باپ نے یہ انتظام کیا کہ وہ ناخوشی کا کوئی منظر نہ دیکھ سکے لیکن جب اس نے دیکھ لیا

 تو وہ سچی خوشی کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ناخوشی جنت سے دوری ہے اور

 جنت سے دوری اس کو ختم کرنا تھی - اللّٰہ نے بھی کیا انتظامات کئے  ... پہلے اسے ناخوشی سے

 دور رکھا  ... اگر دور نہ رکھتے تو ہوسکتا ہے کہ وہ اس کا عادی ہی ہوجاتا  -    BMMK





پردہ



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


پر د ہ 


حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں  ... بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کا

 لاشعور پردے میں چلا جاتا ہے - بیس سال کی عمر  تک دھول پڑتی رہتی ہے  ،  یہاں تک کہ پردہ

 پوری طرح لاشعور کو اپنی اوٹ میں لے لیتا ہے  ... اسی دھول کی صفائی کرنا مرشد کا کام ہوتا

 ہے -

 اگر یہ صفائی یکدم کردی جائے تو انسان ایک دم بچے کی حالت میں واپس چلا جاتا ہے  ...

 یہ صورت جذب کہلاتی ہے اور جب آہستہ آہستہ یعنی بتدریج  اس پردے کو باریک جالی کی مانند

 کردیا جاتا ہے تو اس میں سے لاشعور بھی جھلکتا رہتا ہے اور شعور بھی کام کرتا رہتا ہے -

 اس پردے کو بالکل ختم کرنا مقصود نہیں ہوتا  ... بلکہ اس کو لاشعور سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے -

BMMK 





خوشی اور ناخوشی



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر



خوشی اور نا خوشی 


  الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... اگر آپ کے اندر خوشی نہیں ہے تو خوش رہنے والا شخص

 بھی آپ کو اچھا نہیں لگے گا - ایسے لوگ تو ہنستے بندے کو دیکھ کر اسے گھرک دیتے ہیں اور یہاں

 تک کہہ دیتے ہیں کہ تم کیا ہر وقت دانت نکالتے رہتے ہو -

 دراصل خود ان کے اندر خوشی نہیں ہوتی - نا خوشی ان کے اندر اتنی گہری اتری ہوئی ہوتی ہے

 کہ وہ کسی خوش بندے کو اپنے قریب برداشت ہی نہیں کرسکتے - آپ کو چاہیئے کہ آپ اپنی خوشی

 پر قائم رہیں -      BMMK

Monday, April 20, 2026

گروہ -2



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


گروہ 

 

 حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... ہر شے کسی نہ کسی مرکز سے متعلق ہوتی

 ہے  - ہر شے کا کوئی نہ کوئی مرکز ہوتا ہے - مرکزیت سے ہی اتفاق اور برکت ہوتی ہے -

 الیکٹرون بھی ایک مرکز ہی کے گرد گھومتا ہے اور جب تک وہ مرکز سے وابستہ رہتا ہے قائم رہتا

 ہے - مرکزیت ٹوٹ جائے تو ہر چیز بکھر کر رہ جاتی ہے  ... فنا ہوجاتی ہے - جب انسان کسی

 صفت پر قائم ہوجاتا ہے تو اس صفت کے حامل افراد خود بخود اس کے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں -

 اللّٰہ تعالیٰ نے یہ نظام گروہی تقسیم پر قائم فرمایا ہے - آپ جس صفت پر قائم ہوجائیں گے  ،

  اس صفت کے حامل افراد آپ کو خود ہی تلاش کرلیں گے -

 آپ میں اگر غصہ ہے تو آپ کے گرد غصے والے لوگ جمع ہوجائیں گے - آپ میں سخاوت اور

ہمدردی ہے تو آپ کے گرد ہمدرد اور سخی لوگ جمع ہوجائیں گے - آپ میں عفو و درگزر ہے تو

 آپ کے گرد ایسے لوگ جمع ہوجائیں گے جو اس صفت کے حامل ہوں گے -

 آدمی گروہ کو نہیں ڈھونڈتا  ... گروہ آدمی کو ڈھونڈ لیتا ہے - آپ چشمہ بنیں گے تو   پیاسے خود ہی

 آپ کو کھوج نکالیں گے -      BMMK




  

گروہ -1



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


گروہ 


 عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... پوری کائنات گروہی اور طبقاتی تقسیم ہے - ہر آدمی کسی نہ کسی

 گروہ سے وابستہ ہے - اچھے لوگوں کے اپنے گروہ ہوتے ہیں - اگر بندہ اپنی صلاحیتوں پر قائم 

ہوجائے تو وہ گروہ کو نہ بھی ڈھونڈے  ... تو گروہ اسے ڈھونڈ لیتا ہے -  BMMK

Sunday, April 19, 2026

دو گیسیں



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


دو گیسیں 

خانوادہ سلسلہ عظیمیہ الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں  ... انسان میں ہائیڈروجن اور امونیا  ، دو

 گیسیں ہوتی ہیں - جب انسان امونیا استعمال کرتا ہے تو اس کی برودت ( ٹھنڈک )

 کے باعث اس پر جمود طاری ہوجاتا ہے اور وہ کاہل اور سست ہوجاتا ہے اور جب وہ

 ہائیڈروجن استعمال کرتا ہے تو اس میں حرارت اور توانائی   پیدا ہوتی ہے اور وہ حرکت کرتا ہے

 - اب یہ انسان پر ہے کہ وہ کون سی گیس استعمال کرتا ہے -    BMMK