ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
سربراہ سلسلہ عظیمیہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب عرفان کی بابت بات کرتے ہوئے
فرماتے ہیں ... ایک بار حضور صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم نے حضرت علی کرم اللّٰه وجہہ سے
دریافت کیا ...
علیؑ ! تم نے مجھے دیکھا
حضرت علیؑ نے فرمایا ... جی ہاں ، میں نے آپؐ کو بدر میں دیکھا
محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ... تم نے مجھے نہیں دیکھا
مولا علی علیہ السلام نے فرمایا ... میں نے آپؐ کو احد میں دیکھا
سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام نے فرمایا ... تم نے مجھے نہیں دیکھا
پھر کہا ... اچھا آؤ اب دیکھو - حضرت مولا علی علیہ السلام تاب نظارہ نہ لاسکے اور بے ہوش
ہوکر گر پڑے -
عظیمی صاحب فرماتے ہیں ... یہ تو ذکر ہے حضرت علی علیہ السلام جیسی برگزیدہ ہستی کا ،
جنہیں حضور صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم کا اتنا قرب حاصل رہا ... داماد رسول ہیں ، ان کی تربیت
خود حضورعلیہ الصلوٰة والسلام نے فرمائی ، مگر وہ بھی نہیں دیکھ سکے - بھئی عرفان کی کوئی حد ہی
نہیں ، جتنا بھی ہوجائے کم ہی رہتا ہے - BMMK
No comments:
Post a Comment