ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
الشیخ عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں ✦..." قرآن میں جن اشیاء کا تذکرہ کیا گیا ہے ، وہ
سب انسان کے لئے مفید ہیں اور اس کو فائدہ دیتی ہیں - زیتون کو دیکھیں اس کے تیل میں
کولیسٹرول نہیں ہوتا ، زیتون کا تیل انگلیوں پر لگ جائے تو صرف پانی سے ہاتھ دھولینا ہی کافی
ہوتا ہے ... صابن کے بغیر بھی ہاتھ صاف ہوجاتے ہیں - پھر یہ کہ اس کے تیل کو جلائیں تو وہ دھواں نہیں دیتا -
اسی طرح شہد کی مکھی کی بابت یہ کہا گیا ہے کہ اس کو وحی کی جاتی ہے یعنی جب ہم شہد کھاتے
ہیں تو وحی کی مقداریں ہی تو کھاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وحی کو سمجھنے والا ذہن بنتا ہے -
ہم یوں بھی تو مقداریں ہی تو کھاتے ہیں - یہ مقداریں ہی تو ہیں جن کی وجہ سے ایک چیز دوسری
سے مختلف ہوجاتی ہے -
نمک اور سنکھیا دونوں سفید ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں - دراصل
ان کی وولٹیج میں فرق ہوتا ہے -
فرمایا ... مختلف لوگوں میں مختلف وولٹیج کی لہریں کام کرتی ہیں - بعض اوقات آدمی ... کسی
روحانی آدمی سے گلے ملتا ہے تو ساری زندگی اس کیف کو یاد کرتا ہے - ایک دوسرے سے گلے
ملنے میں یہ لہریں ایک دوسرے میں منتقل ہوتی ہیں -
بعض لوگ پوری طرح گلے نہیں ملتے ... دراصل انہیں جھٹکا لگتا ہے ، ان میں وولٹیج کی کمی
ہوتی ہے اور جب وہ کسی سے گلے ملتے ہیں تو انہیں جھٹکا لگتا ہے - بچوں میں بڑوں کی نسبت
وولٹیج زیادہ ہوتی ہے اس لئے انہیں گلے لگانے سے سکون ملتا ہے ، یوں لگتا ہے جیسے باقاعدہ
کوئی چیز اندر جارہی ہو - آپ بچے کو سینے پر لٹائیں تو نیند آجاتی ہے -
گالی دینے سے یہ وولٹیج ضا ئع ہوتی ہے - فرمایا ... علی الصبح اٹھنے کا ایک بڑا فائدہ اس وولٹیج کا
زیادہ ہونا بھی ہے "...✦ BMMK
No comments:
Post a Comment