Thursday, January 1, 2026

سدرة المنتہٰی


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


سدرة  المنتہٰی 


خواجہ صاحب سدرة المنتہٰی  اور واقعہ معراج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشاد فرماتے

 ہیں  ...  سدرة المنتہٰی  ... بیری کا وہ درخت جو بہت ہی گھنا اور بڑا ہو  - در اصل یہ سب مثالیں

 ہیں بات کو بیان کرنے کے لئے جیسے سمندر کو بیان کرنا ہو تو کہتے ہیں  ،  پانی ہے  ، پانی میں بڑی

 بڑی لہریں اٹھتی ہیں  ... ساحل سے ٹکرا کر واپس پلٹ جاتی ہیں  - 

یعنی ایک بڑی چیز کو بیان کرنے کے لئے اس کو چھوٹی چھوٹی اشیاء سے واضح کیا جاتا ہے  -

 اسی طرح  سدرة المنتہٰی  ،  انتہائی گھنا  ،  بڑا اور وسیع درخت  ... لامحدودیت کا سمبل ہے لیکن

 اپنی تمام تر لامحدودیت کے باوجود محدود ہی ہے  ،  اس سے آگے قاب  قوسین ہے یعنی فاصلہ

 نہیں رہا  - جب فاصلہ نہیں رہا تو خدوخال اور ڈائمینشن ( ابعاد  ) بھی نہ رہے  ،  اسپیس بھی نہ رہا -

  BMMK





No comments:

Post a Comment