ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
مشفق و مہربان
خانوادہ سلسلہ عظیمیہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ، واقعہ سناتے ہوئے فرماتے
ہیں ✦..." ایک بار ایک صاحب نے حضور قلندر بابا اولیاء سے کہا کہ آپ خواجہ صاحب پہ
اتنے مشفق اور مہربان کیوں ہیں ؟
اس پر حضور نے انہیں کہا ... آپ مسجد قدوسیہ کے باہر کھڑے ہوکر بھیک مانگ کر دکھا دیں -
وہ صاحب تو یہ کہہ کر کہ ہم سمجھ گئے ، خاموش ہوگئے - مگر جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو
میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اگر کبھی حضور نے مجھ سے کہہ ہی دیا ... تو کیا میں یہ کام کر بھی
پاؤں گا ؟ چنانچہ میں جاکر مسجد کے باہر کھڑا ہوگیا اور بھیک مانگنے لگا -
اگلے روز وہ پیسے جو اس طرح اکھٹے ہوئے ، ان میں کچھ اور پیسے شامل کرکے دیگ پکائی اور
لوگوں میں تقسیم کردی "...✦ BMMK
No comments:
Post a Comment