ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
جھوٹ
الشیخ عظیمی صاحب فرماتے ہیں ... جھوٹ اللّٰہ کو اس لئے ناپسند ہے کہ اس سے انسان اللّٰہ
سے دور ہوجاتا ہے -جھوٹ بولنے سے انسان کے اندر ایک کمزوری در آتی ہے اور وہ حقائق کا
سامنا کرنے کے قابل نہیں رہتا -اللّٰہ جو سب سے بڑی اور اصل حقیقت ہے وہ اس کا سامنا
کرنے کی سکت کھو دیتا ہے -
حضور صلی اللّٰه علیہ وآ لهٖ وسلّم کا لقب ...صادق اور امین تھا اور یہ لقب انہیں بعثت نبوی سے
پہلے آپ صلی اللّٰه علیہ وآ لهٖ وسلّم کو بہت قریب سے جاننے والوں نے دیا تھا -
جھوٹ ناپائیدار اور عارضی ہوتا ہے کاٹھ کی ہنڈیا کی مانند جو بار بار نہیں چڑھتی - BMMK
No comments:
Post a Comment