ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
ویب سائٹ
ایک عید الاضحٰی کے موقع پر .. عظیمی صاحب مراقبہ ہال حیدرآباد تشریف لے گئے - مراقبہ ہال
گلشن شہباز حیدر آباد میں عید ملن پارٹی رکھی گئی تھی ... ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب بھی
آپ کے ہمراہ تھے -
ڈاکٹر صاحب نے اپنے پیر و مرشد سے ... سلسلے کی تعلیمات کے حوالے سے ویب سائٹ بنانے
کی ضرورت کی بات کی تو فرمایا ... آپ اسے بنائیں اور انڈیپنڈنٹ ہوکر کام کریں -اب آپ
بڑے ہوگئے ہیں -مجھے ڈیپنڈنٹ لوگ یوں بھی پسند نہیں -بھئی جہاں اللّٰہ کا معاملہ آجائے وہاں
ڈیپنڈنٹ ہوجائیں اور جہاں دنیا کا معاملہ ہو وہاں انڈیپنڈنٹ رہیں -آپ لوگوں کی زیادہ پرواہ بھی
نہ کیا کریں ... اپنے کام سے لگے رہیں - BMMK
No comments:
Post a Comment