ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
رئیس امروہوی
عظیمی صاحب بتاتے ہیں کہ ... ایک بار میں نے رئیس امروہوی صاحب سے پوچھا کہ آخر آپ
کس برتے پر روحانیت کے بارے میں لکھتے ہیں -
فرمایا ... رئیس امروہوی صاحب بہت کھرے آدمی تھے ، صاف کہہ دیا کہ میں اپنے مطالعہ کے
زور پر لکھتا ہوں -
ایک اور موقع پر عظیمی صاحب نے فرمایا ... رئیس امروہوی صاحب نے اپنے کالموں سے
لوگوں کو مابعدالطبعیات کی طرف متوجہ کیا - انہوں نے جو کچھ بھی لکھا مطالعہ کے زور پر لکھا -
وہ خود بھی کہا کرتے تھے کہ میں ذاتی تجربہ نہیں رکھتا یہ سب میرا مطالعہ ہے -
وہ فقیروں کو بابا اور بابے کہا کرتے تھے - انہوں نے روحانی ڈائجسٹ کے بارے میں تبصرہ
کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک ایسا رسالہ ہے جس کی اردو ٹھیک ہے -
انہوں نے اتنے بڑے اخبار کا کالم نویس ہونے کے باوجود کبھی کسی کے خلاف نہیں لکھا -
یہ بہت بڑی بات ہے - BMMK
No comments:
Post a Comment