Sunday, May 3, 2026

حضرت ابوالفیض قلندرعلی سہروردیؒ



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


 حضرت ابوالفیض قلندرعلی سہروردیؒ  


 ایک مرتبہ حضرت عظیمی صاحب  دورہ پر لاہور شہر گئے -اس دورہ کے دوران وہ امام سلسلہ

 عظیمیہ قلندر بابا اولیاء کے   پیر و مرشد  ... حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردی کے مزار مبارک

 پر تشریف لے گئے -حضرت ابوالفیض قلندرعلی سہروردیؒ کو بڑے حضرت جی اور حضرت جی

 بھی کہا جاتا ہے -

حضرت جی کے مزار پر مراقبہ کے بعد وہاں دیوار پر لکھے ہوئے ان کے مریدین کے ناموں  کو پڑھنے

 کے بعد فرمایا  ... ان میں قلندر بابا اولیاء کا نام نہیں ہے -ان کے مریدوں نے بھی ان کے

 سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے کچھ نہیں کیا -

فرمایا ... مجھے یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ اپنے مرشد  ... قلندر بابا اولیاء کو بیعت کروانے میں

 ساری بات چیت میرے ہی ذریعے ہوئی تھی -حضرت جی کو کراچی آنے اور میکلوڈ روڈ کے

 اس ہوٹل میں قیام کے دوران قلندر بابا اولیاء کو بیعت کرنے پر راضی کرنے کے لئے انہوں

 نے سارا معاملہ میرے ہی ذریعے طے کیا تھا -

فرمایا ... حضرت جی اس بات پر بہت فخر کیا کرتے تھے کہ ان کے مریدوں میں سے ایک تکوین کا

 کام کرتا ہے -ایک بار قلندر بابا اولیاء سے کسی نے پوچھا تھا ... جب آپ تکوین میں تھے تو آپ

 نے ان سے بیعت کیسے کی  ؟  تو انہوں نے فرمایا تھا  ... اس کے لئے ہم نے وردی اتاری تھی

 بعد میں واپس پہن لیا تھا -

فرمایا ... سلسلہ چلانے کے لئے ضروری نہ ہوتا تو شاید وہ بیعت بھی نہ ہوتے ... پھر کہا کہ ایک بار

 حضرت جی نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا  ... خواجہ صاحب !آپ نے سلسلہ چلانا ہے تو

 کچھ ایسا کرنا کہ جو آگے ہیں وہ اپنے سے پیچھے والوں کو اوپر کھینچیں اور جو پیچھے ہیں وہ اپنے سے

 آگے والے کو اوپر دھکیلیں ... اگر ایسا ہوگیا تو سبھی اوپر پہنچ جائیں گے -   BMMK



 

No comments:

Post a Comment