Thursday, May 7, 2026

روحانیت



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


 روحانیت


   حیدرآباد میں روحانی کانفرنس کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے عظیمی صاحب نے  فرمایا  ... 

روحانیت کا اصل منشاء یہ ہے کہ انسان خدا کے قریب ہوجائے -خدا کی موجودگی کے احساس

 سے سرشار رہے - انبیاء علیھم السلام کے درجات ان کے اللّٰہ سے قرب کی علامت ہیں -

جیسےحضرت  آدمؑ کا مقام پہلا آسمان ...  حضرت موسٰیؑ کا چوتھا اور حضرت ابراھیمؑ کا چھٹا

 آسمان یعنی وہ عرش سے کچھ ہی نیچے ہیں -

فرمایا کہ  ... انسان چاہے اللّٰہ کی کسی ایک ہی صفت کا عرفان حاصل کرلے ہم اس کو عارف

 کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتے -اللّٰہ کی کسی ایک صفت کا عارف بھی عارف ہوتا ہے اور گیارہ لاکھ

 صفات کا عارف بھی عارف ہی کہلائے گا -

روحانیت اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ مادیت کو استعمال کرو مگر اس کو اپنی زندگی کا مقصد نہ

 بناؤ -اگر ہم روحانی اقدار کو اپنا لیں ... اپنی روح کو تلاش کرلیں تو ہم شاندار گھروں میں رہتے

 ہوئے  ... قیمتی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے ... یہ بات یاد رکھیں کہ یہ سب ہمیں اللّٰہ نے عطا کی

 ہیں تو ہم روحانی اقدار کو تلاش کرلیں گے اور ہمیں دنیا کی ہر نعمت حاصل ہوجائے گی -


ایک اور موقع پر فرمایا  ... روحانیت میں لازم ہے کہ جو اپنے لئے پسند کریں وہی اپنے بھائی کے

 لئے بھی چاہیں -روحانیت کا دوسرا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ... آدمی میں شک نہ ہو -روحانیت کا

 اعلان ہے کہ اقتدار اعلیٰ صرف اللّٰہ کا ہے -

انسان میں غصہ کا اصل سبب اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ اس کے اندر اقتدار کی خواہش ہے

 -اگر کسی میں بنیادی کمزوریوں یعنی ... خود غرضی ،  سیکس اور غصہ پر غلبہ نہیں ہے تو اسے

 روحانیت سے ہٹ جانا چاہیئے -

ایک محفل میں اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے فرمایا  ... لوگ روحانیت سیکھنے کے لئے پندرہ

 منٹ تو دیتے نہیں اور یہاں وقت دیئے بغیر کام بنتا نہیں -آپ دنیاوی علوم کے لئے تو سالوں

 پڑھتے ہیں -

ہم نے ایک بار حساب کیا تو معلوم ہوا کہ چھتیس ہزار گھنٹے پڑھ کر انسان میٹرک کرنے کے بعد 

محض اس قابل ہوتا ہےکہ وہ یہ طے کرسکے کہ اب کیا پڑھنا ہے -اس کے برعکس یہاں   پندرہ

 منٹ کا مراقبہ کرنا دوبھر لگتا ہے اور اس پر یہ گلہ بھی رہتا ہے کہ ہم نے کچھ نہیں سیکھا -جب

 آپ باقاعدگی سے مراقبہ نہیں کریں گے تو کوئی کیا کرسکتاہے -   BMMK




No comments:

Post a Comment