Sunday, July 26, 2026

پشاور مراقبہ ہال

 



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


پشاور مراقبہ ہال 


  ڈاکٹر صاحب اپنے مرشد کریم کے ہمراہ  ... پشاور مراقبہ ہال کے دورہ کا احوال بیان کرتے ہوئے

 تحریر کرتے ہیں  ... پشاور میں قلعہ بالا حصار کی تاریخی عمارت کے پہلو میں  ... لیڈی ریڈنگ

 ہسپتال کے سامنے  ... فورٹ گرڈ اسٹیشن کے اندر  ... مراقبہ ہال کی نو تعمیر شدہ عمارت  ... پشاور

 کے بھائیوں کی محنت اور خلوص کی علامت بنی  ... اپنے اصل ڈیزائینر   ، اپنے اصل تخلیق کار

 کی منتظر تھی - 

پشاور مراقبہ ہال میں داخلے کا رنگ کچھ اور ہی تھا - گاڑی میں سے مرشد کریم اترے تو دو رویہ

 کھڑے بھائیوں نے باری باری ان کو ہار پہنائے - پس منظر میں ٹیپ ریکارڈر پر  ... میرا   پیا گھر

 آیا ... کا گیت بج رہا تھا - ماحول میں یکدم محبت ہی محبت گھل گئی -

 پھولوں کی پتیاں نچھاور ہوئیں اور آپ نے پشاور کے نو تعمیر مراقبہ ہال کی عمارت میں قدم رکھا -

  " جیسے گڑیا کا گھر ہو  "  بعد میں تبصرہ فرمایا - 

نیاز احمد عظیمی صاحب  ... نگران پشاور مراقبہ ہال کی طبیعت میں گداز بہت ہے - ان کے

 بارے میں مرشد کریم نے فرمایا تھا کہ  ..." وہ تو عاشق ہیں  ، ہر وقت تصویریں اتارتے رہتے ہیں

 "- ایک موقع پر فرمایا کہ  ..." آپ نے دیکھا !ان کے چہرے پر کس قدر معصومیت ہے "-

 نیاز صاحب جب مرشد کریم سے کوئی بات سن رہے ہوتے ہیں تو میں نے اکثر ان کے چہرے پر

 دھواں پھیلتے دیکھا ہے - یہ دھواں کبھی کبھی بادل بن جاتا ہے اور کبھی  آنکھوں کے راستے بہہ

 نکلتا ہے - مرشد کریم بھی ان کا بہت خیال رکھتے ہیں -  ASAMKH





No comments:

Post a Comment