Saturday, July 4, 2026

مصروفیت



ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


مصروفیت  


 ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب اپنے مرشد کریم کے ہمراہ  ... مراقبہ ہال کاکڑہ ٹاؤن آزاد کشمیر

 کے دورہ کی روداد بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں  ... ہم باورچی خانہ میں بیٹھے تھے کہ عظیمی صاحب

 وہیں آگئے -

 اس وقت میں روٹیاں کاٹ رہا تھا - فرمایا  ... کیا ہورہا ہے ؟ 

 عرض کی  ... روٹیاں تیار کر رہا ہوں  ...

 فرمایا  ... روٹیاں بانٹنے والے کو لانگری کہتے ہیں لیکن ادھر انڈیا میں ہمارے یہاں اس کو بھولا 

بھنڈاری کہتے ہیں -پھر مجھ سے مخاطب ہوکر فرمایا  ... آپ بھولا بھنڈاری ہیں -

فرمایا  ... لگتا ہے یہاں وقت ٹھہر گیا ہے -وقت کی رفتار سست ہوجاتی ہے ... وقت تو وہی رہتا

 ہے -ذہن میں مصروفیت نہ ہونے کے باعث یوں لگتا ہے کہ وقت رک گیا ہے -قید تنہائی میں

 بھی تو یہی ہوتا ہے -

وہاں اوپر بھی جن کے پاس کام نہیں ہوتا ... وہ لڑتے ہیں  ... ڈنڈے چلاتے ہیں -بڑے حضرت

 کے دو نواسے تھے وہ انہی کو پڑھاتے رہتے ہیں -تکوین والوں کو تو خیر بالکل بھی فرصت نہیں

 ہوتی -عام آدمی کبھی ادھر بیٹھ گیا کبھی ادھر بیٹھ گیا ، کبھی فرشتوں سے گپ شپ ہوگئی -

کبھی اولیاء کرام کی صحبت میں بیٹھ گیا -وہ لوگ جو  جنگل میں تنہائی کی زندگی بسر کرتے ہیں ...

 ان کی مصروفیات اگر تو ایسی ہوگئیں کہ وہ اللّٰہ کے چکر میں پڑ گئے تو ٹھیک ورنہ گئے کام سے -یہ

 جو نماز روزے کی مصروفیت ہے یہ بھی ایک مصروفیت ہی ہے -

ذہن میں مصروفیت ہو تو وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا ... دھیان وقت کے یونٹوں سے ہٹا

 رہتا ہے -   ASAMKH




No comments:

Post a Comment