ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
منصور حلاجؒ
ایک مرتبہ عظیمی صاحب نے فرمایا ... اگر ہم منصور حلاج کے وقت میں ہوتے تو ان سے ایک
سوال پوچھتے کہ ... تم حق ہو تو کیا خالق بھی ہو یا مخلوق -ان کو کوئی یہ بات سمجھا دیتا تو وہ کبھی
ایسا نہ کرتے -
مانا انسان قرب سے سرفراز ہو تو اللّٰہ کی صفات اس میں منتقل ہوجاتی ہیں مگر اس سے آدمی خدا تو
نہیں بن جاتا - حضورعلیہ الصلوٰة والسلام سے بڑھ کر اور کون ہوگا مگر انہوں نے تو ایسی کوئی
بات نہ کہی ... ہاں اللّٰہ نے کہا ... ہم نے انہیں اپنے اتنا قریب کیا کہ دو کمانوں یا اس سے بھی
کم فاصلہ رہ گیا -
منصور کو اپنے مخلوق ہونے اور پیدائش کے بارے میں سوچ لینا چاہیئے تھا -وہ یہ کہہ لیتے میں
اللّٰہ جیسا ہوگیا ہوں -بایزید بسطامی اور بڑے پیر صاحب ان سے کہیں زیادہ آگے کی منز ل پر
تھے ... انہوں نے تو ایسا کچھ نہیں فرمایا - ASAMKH
No comments:
Post a Comment