ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
ہمیشگی
ایک موقع پر ... ایک بچے کے سوال کے جواب میں ... عظیمی صاحب نے فرمایا ... جو بھی
حرکت شروع ہوتی ہے اس کا کوئی نہ کوئی انجام بھی ہوتا ہے -
دنیا کا آغاز ... اللّٰہ تعالیٰ نے کن کہہ کر کیا یعنی جب کن کہا تو دنیا شروع ہوگئی اور اب جب
اللّٰہ تعالیٰ ابد کہیں گے تو دنیا ختم ہوجائے گی اور ہم سب جہاں سے آئے تھے وہیں واپس چلے
جائیں گے -
ابد کے بعد ابد الاباد میں منتقل ہوجائیں گے اور یہ ہمیشگی کی کیفیت ہے - اللّٰہ کے کن کہنے سے
پہلے جیسی کیفیت ... جب سوائے اللّٰہ کے اور کچھ باقی نہیں رہے گا -
بچے کی والدہ نے بچے کے بارے میں بتایا کہ وہ اکثر کوئی نہ کوئی بات ایسی پوچھ لیتا ہے کہ وہ اس
کی باتوں کا جواب دے نہیں پاتیں -
عظیمی صاحب نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بچے کو رات سونے سے پیشتر مراقبہ کرنے دیا کریں
لیکن صرف پانچ دس منٹ اس سے زیادہ نہیں - اس سے بچے کی دلچسپی اندر کی دنیا کی طرف
بڑھ جائے گی اور اندر کی دنیا تو اتنی خوبصورت ہے کہ اس کے مقابلے میں باہر کی دنیا کی طرف
توجہ دینا دوبھر لگتا ہے - ASAMKH
No comments:
Post a Comment