Thursday, July 23, 2026

ملکیت




ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


 ملکیت


  حضرت عظیمی صاحب نے ایک موقع پر فرمایا  ... یہاں اس زندگی میں  ... اس دنیا میں انسان

 محض ایک کئیر ٹیکر care taker کی حیثیت  سے مختلف اشیاء پر تصرف رکھتا ہے -

 بیوی پر آپ کی کوئی ملکیت نہیں  ... بچوں پر آپ کی کوئی ملکیت نہیں - یہاں پر کسی بھی شے پر

 کسی کی کوئی ملکیت نہیں ہے - یہ کہنا کہ فلاں چیز میری ملکیت ہے غاصبانہ طرز فکر ہے - زمین

 کے اصل مالک کو آپ ایک   پیسہ تک نہیں دیتے -

  یہاں جو بھی شے استعمال کی جاتی ہے اس کی ملکیت کا دعویٰ دار بننا کس قدر حق بجانب ہے -

 ہم یہاں پر عطا کی گئی اشیاء کو استعمال کرتے ہیں لیکن بتاتے نہیں کہ یہ شے مجھے عطا کی گئی ہے

 - ہم خود کو اس شے کا  ،  اس زمین کا مالک سمجھتے ہیں -

 لوگ چھینا جھپٹی میں اس قدر الجھ گئے ہیں کہ ان کے نقوش تک بگڑ گئے ہیں - چونکہ ملکیت کا

 تصور ہی غاصبانہ اور بزدلانہ  امر ہے اس لئے ہر آدمی بے چین اور پریشان ہے -  ASAMKH  




No comments:

Post a Comment