ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
کسان
عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں ✦..." سلسلے میں آنے والے لوگ مختلف زمینوں کی مانند ہوتے ہیں ... کسان زمین کے مختلف ٹکڑوں پر توجہ کرتا ہے ... جھاڑ جھنکاڑ صاف کرتا ہے ... ہل چلا کر بیج بوتا ہے انہیں پانی دیتا ہے -
جہاں کی زمین اچھی ہوتی ہے وہاں زیادہ اچھی فصل ہوتی ہے اور جو زمین کمزور ہوتی ہے وہاں کی فصل اتنی اچھی نہیں ہوتی لیکن کسان اس زمین کو چھوڑ نہیں دیتا ... اپنی کوشش میں لگا رہتا ہے -
فقیر بھی بہت سے افراد اکھٹا کرتا ہے ... ان میں سے کچھ کو چھانٹ کر ان کی تربیت کرتا ہے ، گھاس پھونس الگ کرتا ہے ، پنیری تیار کرتا ہے ، کام کے پودوں کو مناسب جگہ لگاتا ہے ، ان کی دیکھ بھال کرتا ہے -
یہ بھی فرمایا کہ جو بندہ زیادہ آدمی جمع کرلیتا ہے اس کو ان میں سے انتخاب کرنا اتنا ہی دوبھر ہوجاتا ہے - پھر مثال دی کہ ایک آدمی کے پاس دس گھوڑے ہوں اور اس کو ان میں سے ایک اچھے گھوڑے کا انتخاب کرنا ہو تو ... وہ اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا سو گھوڑوں میں سے ایک اچھے گھوڑے کا انتخاب کرنا دشوار ہوتا ہے "...✦BMMK
No comments:
Post a Comment