ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
اجازت
ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب نے اپنے مرشد کریم جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب سے دریافت کیا کہ ... کیا الله کا ذکر کرنے کے لئے بھی کوئی اجازت لینا ہوتی ہے ؟
فرمایا ✦..." کسی اسم الہی کا کسی ایسے بندے کی اجازت سے ذکر کرنا جس نے اس کی زکوٰة ادا کی ہو فائدہ دیتا ہے - بغیر اجازت اسماء الہی کا ذکر کرنا تو ایسا ہے جیسے ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر کوئی دوائی کھانا شروع کردیں - اب ہوسکتا ہے وہ فائدہ دے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کسی نقصان کا سبب بن جائے -
اکثر لوگوں کو زیادہ وظائف پڑھنے کی عادت ہوتی ہے - انہیں پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے - جب وہ وظائف پڑھتے ہیں تو ان کے اندر انوار کا ذخیرہ ہونے لگتا ہے - چونکہ شعور کو ان انوار کو برداشت کرنے کی نہ تو سکت ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی تربیت لہٰذا وہ انوار ان کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں اور اسی میں خرچ ہوتے ہیں "...✦
ڈاکٹر صاحب نے دریافت کیا .. یہ زکوٰة دینا کیا ہوتا ہے ؟ فرمایا ..✦..." کسی اسم کی زکوٰة یہ ہے کہ اس اسم کو ایک مخصوص تعداد میں جو کم از کم سوا لاکھ ہوتی ہے ، وقت اور جگہ مقرر کرکے پڑھا جاتا ہے - اسے چالیس روز میں مکمل کرنا ہوتا ہے - اسے اپنے پیر و مرشد کی اجازت سے ہی کرنا چاہیئے ..ورنہ رجعت ہوتی ہے "...✦BMMK
No comments:
Post a Comment