ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
عظیمی صاحب سے دریافت کیا گیا کہ ... وضو میں پیروں کے مسح کے بجائے ان کو دھونے پر اصرار کیوں کیا جاتا ہے ؟
آپ نے فرمایا ... قرآن پر بس نہیں چلا لیکن ترجمہ میں کسر بھی کوئی نہیں چھوڑی -
مزید بتایا کہ ... پاؤں دھونے سے جب تلوے گیلے ہوتے ہیں تو زمین میں دور کرتا کرنٹ انسان میں داخل ہوتا ہے ... جبکہ مسح کرنے سے آسمان سے آنے والی شعاعوں کے نتیجے میں انسان کے اندر بننے والا کرنٹ زمین میں ارتھ ہوتا ہے -
عظیمی صاحب نے اپنے پیر کے تلوے کو ہاتھ لگاتے ہوئے پوچھا ... اگر میں تلوے گیلے کرکے ایسی جگہ کھڑا ہوجاؤں جہاں برقی کرنٹ دور کر رہا ہو تو کیا ھوگا ؟
جواب دیا گیا ... وہ کرنٹ آپ کے پیروں کے راستے آپ کے جسم میں داخل ہوگا -
عظیمی صاحب نے دوسرا سوال پوچھا ... زمین کا کرنٹ زیادہ ہے یا انسان میں دور کرنے والا کرنٹ ؟
عرض کیا گیا کہ ... زمین میں دور کرنے والا کرنٹ ... انسان میں دور کرنے والے کرنٹ سے زیادہ ہے -
اس پر انہوں نے کہا ... جب زمین کا کرنٹ انسان میں داخل ہوتا ہے تو انسانی جسم کے اندر داخل ہو کر خالی جگہوں کو بھرتا ہے اور توند نکلنے اور گردن موٹی ہونے کی یہی وجہ ہے کہ زمینی کرنٹ وہاں جمع ہوتا رہتا ہے -
پوچھا گیا ... کیا یوگی اور سادھو اسی لئے لکڑی کی کھڑاویں استعمال کرتے ہیں ؟
عظیمی صاحب نے فرمایا ... جی ہاں .. وہ آسمانی کرنٹ کی حفاظت کا شعور رکھتے ہیں -BMMK
No comments:
Post a Comment