ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹاؤن کراچی کے قیام کے ابتدائی سالوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب تحریر کرتے ہیں ...
ایک روز جب وہ مراقبہ ہال پہنچے تو معلوم ہوا کہ اس سال حضور قلندر بابا اولیاء کے عرس کی تقریبات سے ایک روز قبل روحانی کانفرنس کی تقریب رکھی گئی ہے -
بابا صاحب کے سالانہ عرس مبارک پر شرکت کے لئے زائرین کے ساتھ ساتھ مندوبین کو روحانی کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا -
آنے والے زائرین کی بابت عظیمی صاحب نے فرمایا ہے کہ وہ سب حضور قلندر بابا اولیاء کے مہمان ہوں گے -
کانفرنس کی تیاریاں شروع ہوئیں تو ادھر کراچی میں 26 جنوری کو ہڑتال کا اعلان ہوگیا -
اس موقع پر عظیمی صاحب نے ارشاد فرمایا ....
✦..." الله کے لئے یہ بالکل بھی مشکل نہیں کہ وہ کانفرنس کے لئے پورے شہر کو بھیج دے ... لیکن ہم انہیں بٹھائیں گے کہاں ؟
ہمارے پاس اتنے لوگوں کا انتظام ابھی نہیں ہے اور پھر یہ بھی تو ہے کہ ہمیں صرف وہ لوگ چاہئیں جو اپنے اندر الله کے بارے میں خلوص رکھتے ہوں -
اگر کوئی ہڑتال کے خوف سے یا کسی اور نقصان کے ڈر سے الله کے لئے وقت نہیں دے سکتا تو ہمیں اس سے کیا لینا ؟
وہ اول تو ہماری بات سنے گا نہیں اور اگر اس نے سن بھی لی تو سمجھے گا نہیں ... لوگ تو صرف اپنے مطلب کی بات سننا چاہتے ہیں - ہمیں تو ایسے لوگ چاہئیں جو خالص ہوکر آئیں "...✦
BMMK
No comments:
Post a Comment