ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
نظریہ رنگ و نور
ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک بار مرشد کریم حضور خواجہ صاحب سے
نظریہ رنگ و نور کے حوالے سے بات کی تو فرمایا ✦..." روحانی علوم کے تین شعبے ہوتے ہیں
.. اجمال ، تفصیل اور اسرار - اجمال خلاصہ کو کہتے ہیں آپ اسے کتاب کے دیباچے سے تشبیہ دے سکتے ہیں - تفصیل .. کتاب کا پورا متن ہوا اور اسرار .. کتاب کا مفہوم ہوا -
اجمال کے معلمین گروہ جبرائیل جیسے مقرب فرشتے ہیں - تفصیل حضور صلّ الله علیہ وسلّم خود پڑھاتے ہیں اور اسرار الله تعالیٰ - اجمال خلاصہ ہے اور تفصیل اور اسرار تعلیمات ہیں -
علم لدنی میں الله تعالیٰ جس بندے کو خود ہی منتخب کرکے اسے جو چاہیں تعلیم کردیں - نظریہ رنگ و نور روحانی علوم کا خلاصہ نہیں ہے .. یہ خلاصے اور تفصیل کے بین بین ہے -
قلندر بابا اولیاؒء نے اسرار کو مغیبات اکوان کا نام دیا ہے ، یعنی غیب کے سسٹم کا خلاصہ .. سمری ہوا ، تفصیل Details کو کہہ لیں تو اسرار کسی سسٹم کے پیچھے کام کرنے والی مقصدیت ہی قرار پاتی ہے -
حضور قلندر بابا اولیاؒء نے مجھ سے کہا تھا کہ آپ کی تعلیمات ساٹھ سال کی عمر میں شروع ہوں گی -حضور قلندر بابا اولیاؒء کی اپنی تعلیمات ساڑھے تین سال میں مکمل ہوگئی تھیں "...✦BMMK
No comments:
Post a Comment