ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
خوشی
حضرت عظیمی صاحب نے ارشاد فرمایا ✦..."میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور یہ کتنی عجیب بات ہے کہ ہم اپنے ہی لباس کو نوچتے کھسوٹتے رہتے ہیں - اصل بات یہ ہیکہ انسان کو خوش رہنا ہی نہیں آتا -
اب آپ دیکھیں کہ عید کے دن کوئی فالتو تنخواہ نہیں لیتا پھر بھی ہر گھر میں نئے کپڑے بنتے ہیں ... اچھے اچھے کھانے پکتے ہیں ... ہر بچے کی جیب میں بھی کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے -
دراصل انسان نے خوش ہونے کے لئے ایک دن مقرر کرلیا ہے ... اس دن وہ خوش ہوجاتا ہے - اگر وہ سبھی دن خوش رہنا چاہے تو الله اس کو سب دن خوش رکھ سکتا ہے ... یہ سب یقین کرنے سے ہوتا ہے "...✦BMMK
No comments:
Post a Comment