ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
مرتبہء احسان
ایک موقع پر مرتبہء احسان کی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے عظیمی صاحب نے فرمایا ... ✦..." ہماری روح نے ازل میں الله کو دیکھا ہے اور روح اللہ کو اب بھی دیکھ سکتی ہے -مادی آنکھ کی اتنی مجال کہاں کہ وہ اللہ کو پاسکے ... لیکن الله کے لئے یہ امر کچھ بھی مشکل نہیں کہ وہ خود کو روح کی آنکھ پر آشکار کردے -
بندہ خواہش تو کرے لیکن ہم تو یہ خواہش ہی نہیں رکھتے ... حالانکہ کہنے کو ہم کہتے ہیں ہمیں اللہ سے ملنا ہے لیکن ہم اس کا یقین نہیں رکھتے - اگر ہم خود میں یہ یقین پیدا کرلیں کہ ہم الله کو دیکھ سکتے ہیں تو اللہ کے لئے یہ کچھ مشکل نہیں کہ وہ خود کو نہ دکھا سکے "...✦BMMK
No comments:
Post a Comment