ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
فقیر
خانوادہ سلسلہ عظیمیہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ارشاد فرماتے ہیں ✦..." فقیر کے قریب زیادہ نہیں رہنا چاہئے ... آدمی دنیا کے کام کا نہیں رہتا ... آپ کمرے میں ہزار واٹ کا بلب لگا لیں ... دیکھیں کتنی دیر برداشت کرتے ہیں - آپ کو پسینہ آجائے گا ... آپ کا سر چکرائے گا -
آپ فقیر سے کتنی باتیں نئی سنیں گے ... ایک بات سنیں اس پہ غور کریں ... پھر دوسری سنیں اس پر غور کریں پھر تیسری سنیں -
یہ نہیں کہ ایک ساتھ ہی کئی باتیں سنیں ... اس سے ذہن سن ہوجاتا ہے -
مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاؒء نے مجھے کہا تھا خواجہ صاحب ..! فقیر ذات کا چمار ہوتا ہے ... اس پر اوپر سے بیگار نازل ہوتی ہے ... اب کون ہوگا جو بیگار کے لئے تیار رہنا چاہے گا ... یہاں تو جس کو دیکھو اسی چکر میں ہوتا ہے کہ فقیر اس کے لئے دعا کرے اور اس کے بگڑے کام بنتے رہیں -
اب اگر فقیر دنیاداروں کی طرح سوچنے لگے تو وہ کر چکا دعا "...✦BMMK
No comments:
Post a Comment