ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
مرشد کریم
سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب روحانی استاد یا پیر و مرشد کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرماتے ہیں ...
✦..." بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کا لاشعور پردے میں چلا جاتا ہے .. بیس سال کی عمر تک دھول پڑتی رہتی ہے ... یہاں تک کہ پردہ پوری طرح لاشعور کو اپنی اوٹ میں لے لیتا ہے -
اسی دھول کی صفائی کرنا مرشد کا کام ہوتا ہے .. اگر یہ صفائی یک دم کردی جائے تو انسان یک دم بچے کی حالت میں واپس چلا جاتا ہے ، یہ صورت جذب کہلاتی ہے اور جب آھستہ آھستہ یعنی بتدریج اس پردے کو باریک جالی کی مانند کردیا جاتا ہے تو اس میں سے لاشعور بھی جھلکتا رہتا ہے اور شعور بھی کام کرتا رہتا ہے -
اس پردے کو بالکل ختم کرنا مقصود نہیں ہوتا بلکہ اس کو لاشعور سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے - "...✦
ایک صاحب نے عرض کیا .. آپ کے قریب رہتے ہوئے منفی خیالات نہیں آتے -
فرمایا ✦..." اسی لئے تو مرشد کا قرب ضروری ہوتا ہے - پھر کہا ... مجھے خیال نہیں آتے ، میں یکسو رہتا ہوں .. جب آپ کسی ایسے بندے کے قریب جاتے ہیں تو آپ اس کی ٹرانس میں آجاتے ہیں ..
یہ نہیں کہ وہ جان بوجھ کر آپ کو اپنی ٹرانس میں لیتا ہے بلکہ آپ خود بخود آجاتے ہیں اور منفی خیالات کی رو ختم ہوجاتی ہے - "...✦BMMK
.jpg)
No comments:
Post a Comment