ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
تاج الدین بابا اولیاءؒ
عظیمی صاحب فرماتے ہیں ✦..." تاج الدین بابا اولیاءؒ جب کسی کو نماز پڑھتے دیکھتے تو کہتے جھوٹا ہے ، یعنی بن دیکھے گواہی دے رہا ہے -
وہ اکثر اذان اور نماز کی بابت فرمایا کرتے تھے یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں .. بھئی جب تم نے الله کو نہیں دیکھا اس کے رسول صلّ الله علیہ وسلّم کو نہیں دیکھا تو گواہی کیسے دے رہے ہو "...✦
عظیمی صاحب سے سوال کیا گیا کہ ... تاج الدین بابا اولیاءؒ کے تذکرے میں ہے کہ انہوں نے پتے سے کیڑا بننے کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ جب زندگی سے زندگی گلے ملتی ہے تو جاندار اشیاء وجود میں آتی ہیں .. یہ فرمائیے کہ زندگی زندگی سے گلے کیسے ملتی ہے ؟
فرمایا ✦..." زندگی دو رخوں کا نام ہے اور یہ دونوں رخ مل کر ہی زندگی تشکیل دیتے ہیں - جب ایک رخ دوسرے رخ سے ملتا ہے .. اس میں جذب ہو جاتا ہے تو زندگی وجود میں آجاتی ہے -
جب حضور نانا صاحب کی نگاہ پتے پر جم جاتی تھی تو ان کی زندگی والا رخ پتے میں چھپی زندگی کے دوسرے رخ سے ہم آغوش ہوجاتا تھا اور یوں پتے میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی اور پتہ زندگی کی کوئی سی شکل و صورت اختیار کرلیتا "...✦

اس موقع پر خواجہ صاحب سے دریافت کیا گیا کہ... حضور نانا صاحب کے لنگڑے کی ٹانگ ٹھیک کرنے کے واقعہ میں کہے گئے الفاظ کہ .. جب انسان چھپ رہا ہوتا ہے اور اس کی چھپائی میں گڑبڑ ہوجائے تو لنگڑے لولے چھپنے لگتے ہیں اس سے کیا مراد ہے ؟
فرمایا ✦..." دراصل انسان ہرآن چھپ رہا ہے - یوں سمجھیں پرنٹنگ ہو رہی ہے اور ہر ہر حرکت ہر بار نئی تصویر کی صورت چھپ رہی ہے ، اگر پرنٹنگ میں خرابی ہو تو ظاہر ہے کہ چھپنے والی تصویر خراب ہوجائے گی -
یہ خرابی کاغذ پر سلوٹ پڑنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈائی میں کسی حرف کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہونے والی خرابی کی مانند ہوتی ہے اس لئے پرنٹنگ درست نہیں ہوتی -
ہر تصویر کے لئے الگ سے کن کا ریکارڈ بجتا ہے تو وہ تصویر چھپتی ہے .. عارف مشین کو روک کر وہ ٹوٹا ہوا حرف نکال کر وہاں صحیح حرف لگا کر پھر سے مشین چلا دیتا ہے .. اب جو پرنٹنگ ہوگی تو صحیح انسان چھپنا شروع ہوجائے گا -
پھر ارشاد فرمایا ... حضور نانا صاحب اگر کسی کو فکر معاش سے آزاد کرنا چاہتے تھے ... وہ کرسکتے تھے بلکہ کر بھی دیا کرتے تھے "...✦

No comments:
Post a Comment