ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
حصول دنیا
کافی عرصہ پہلے لاہور مراقبہ ہال میں روحانی کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر مرشد کریم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے اپنے کمرے میں سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فرمایا ...
✦..." دنیا غلاظت ہے اور لوگوں کو نہ جانے کیوں سمجھ نہیں آتی - آیت الکرسی پڑھتے ہیں تو دنیا کی طلب میں ، قرآن کی آیات تلاوت کرتے ہیں تو دنیا کے مانگنے کو اور اگر روحانیت سیکھنے آتے ہیں تو حصول دنیا کے لئے - خدا کے نور سے غلاظت سمیٹنے پر لگے ہوئے ہیں ...
اب وقت آگیا ہے کہ آپ اس بات کو سمجھ لیں کہ ہمیں قرآن سے دنیا نہیں بلکہ دنیا کے مالک الله تعالیٰ کو حاصل کرنا ہے -
دراصل فقیروں نے لوگوں کو الله کی طرف مائل کرنے کا کیا کیا جتن نہیں کیا ... قوالی ، سماع سے لے کر لنگر تک محض اس لئے آغاز کئے کہ لوگ کسی طور مائل تو ہوں - جب لوگ مائل ہوجاتے ہیں تو وہ انہیں دنیا سے ہٹا کر مالک کائنات کی طرف متوجہ کرنے میں لگ جاتے ہیں -
لیکن یہاں تو کچھ عجیب ہی ہوا .. اب لوگ اسی طرف مائل ہوتے ہیں الله کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ... بھئی جس الله کے کلام کو پڑھ کر آپ کا مسئلہ حل ہوا اس کو الله کی طرف توجہ کرنا کتنا سودمند ہوگا - لیکن ہم تو دنیا کو ہی سب کچھ مان کر اس کے کلام کو حصول دنیا کا ذریعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں -
ہم اللہ کی بنائی چیزوں کی قیمت تو لگاتے ہیں ...اللہ کی قیمت نہیں لگاتے - اگر ہم الله کی قیمت لگائیں گے تو یہ دنیا تو خیر بہت ہی چھوٹی اور بے مایہ چیز ہے ...اللہ کی پوری کائنات ہمارے آگے سرنگوں ہوجائے گی"...✦BMMK
No comments:
Post a Comment