ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
تاج الدین بابا اولیاءؒ
ایک بار پشاور مراقبہ ہال میں نیاز صاحب کے گھر محفل میں خواجہ صاحب نے اپنے مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاؒء کا بتایا ہوا واقعہ سنایا کہ .....
✦..." راجہ رگھو رائے کے ملازم بابا تاج الدین کے لئے تھال میں کپڑے لئے کھڑے رہتے تھے ، جب طبیعت ہوتی تو پہن لیتے لیکن پھر جونہی جذب غالب آتا تو یہ کہہ کر پھاڑ کر پھینک دیتے .. جنت میں بھلا کوئی لباس ہوتا ہے "...✦

اس موقع پر ایک صاحب نے دریافت کیا کہ .. گوالے کے مقدمہ میں تاج الدین بابا اولیاءؒ کا اپنا کرتا اتار دینے کی بات کا مفہوم کیا ہے ؟
فرمایا ✦..." وہاں کرتے سے مراد .. تکوینی اختیار کے تحت کام کرنا ہے ، وہاں اوپر کوئی ایسی بات ہوگئی ہوگی تبھی تو مقدمہ حضور صلّ الله علیہ وسلّم کے دربار تک پہنچا ورنہ گوالے کو تو وہ خود ہی لے کر آسکتے تھے "...✦BMMK

No comments:
Post a Comment