ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
کاؤنٹر سائن
پشاور مراقبہ ہال میں نماز فجر اور مراقبہ کے بعد ... خانوادہ سلسلہ عظیمیہ حضرت عظیمی صاحب نے
درس میں قرآن حکیم کی آیت ... ختم اللّٰہ علیٰ قلوبھم ... کی شرح فرماتے ہوئے بتایا کہ ... اللّٰہ تعالیٰ
مہر کردیتے ہیں کا جو مطلب ہم لیتے ہیں وہ یہ ہے کہ ... اللّٰہ مہر کردیتا ہے - جب اللّٰہ نے مہر کردی
تو پھر بھلا بندے کا کیا قصور ہوا ، پھر اس کو عذاب الیم کس بات کا ؟
پھر اس کی تفصیل فرماتے ہوئے بتایا کہ قلب کے بعد نفس کی کیفیت ہوتی ہے -قلب میں اللّٰہ کی
طرف سے موصولہ اطلاعات اور نفس میں بندے کی مرضی اور اختیار کی روشنی میں ان
اطلاعات میں معنی پہنانے کا عمل ہوتا ہے -
جب بندہ کسی برائی کو اختیار کرتا ہے تو ضمیر ... جس کو قلندر بابا اولیاء نے نور باطن فرمایا ہے ...
بندے کی رہنمائی کو اسے ٹوکتا اور منع کرتا ہے - کئی بار ایسا ہونے کے بعد جب آدمی اپنی بات
پر اڑ جاتا ہے اور برائی کو اختیار کرنے کا عہد کرلیتا ہے تو فرشتے یہ بات اللّٰہ تعالیٰ کے حضور پیش
کردیتے ہیں -
اس پر اللّٰہ ... آدمی کے کئے ہوئے عہد پر کاؤنٹر سائن counter sign کردیتے ہیں -اب اس
آدمی پر اس کی اختیار کی ہوئی برائی مسلط ہوجاتی ہے - اس کے کانوں اور آنکھوں پر ایسا پردہ
پڑجاتا ہے کہ وہ ہر بات کو اسی برائی کے حوالے سے سنتا اور دیکھتا ہے -
اسی برائی کے اختیار کرنے ... اس پر قائم ہونے اور ضمیر کی ہدایت کو نظر انداز کرنے پر سزا
ملتی ہے اور یہ یاد رکھیں کہ اللّٰہ کسی کو سزا نہیں دیتا ... آدمی اللّٰہ کے بنائے ہوئے قوانین کی پکڑ
میں آجاتے ہیں اور یہی ان کی سزا ہوتی ہے - ASAMKH
No comments:
Post a Comment