ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
بارہ کھرب خلیات
حضرت عظیمی صاحب فرماتے ہیں ... انسان میں بارہ کھرب خلیات ہوتے ہیں ... جن میں سے
دو کھرب صرف ذہن سے متعلق ہوتے ہیں - ایک عام آدمی میں ان میں سے ڈیڑھ دو سو سیلز
ہی چارج ہوتے ہیں ، جینئیس ( نابغہ ) لوگوں میں یہ تعداد سوا دو سو تک ہوجاتی ہے ... روحانی
لوگوں میں یہ تعداد کروڑوں اربوں میں ہوتی ہے -
صرف ایک ہستی سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام کی ذات اقدس کے تمام سیل چارج تھے -
عظیمی صاحب سے سوال کیا گیا کہ ان سیلز یا خلیات کو زیادہ سے زیادہ چارج کرنے کی ترکیب کیا ہے ؟
فرمایا ... ان کاموں سے بچیں جن سے سیل ڈسچارج ہوتے ہیں - غصہ اور شک ان روشنیوں
کو ضائع کردیتے ہیں جن سے سیل چارج ہوتے ہیں - کبر اور خواہش اقتدار غصہ کی بنیادی وجوہ
ہیں ... برسوں کی ریاضت ایک بار غصہ کرنے سے ضائع ہوجاتی ہے -جب غصہ آتا ہے تو آدمی
کے اندر سے اللّٰہ نکل جاتا ہے شیطان داخل ہوجاتا ہے -
زیادہ سونے سے بھی یہ سیل چارج نہیں ہوتے ، اسی لئے کہتے ہیں ڈھائی پونے تین گھنٹے سے
زیادہ سونے والا مومن ہو ہی نہیں سکتا - BMMK
No comments:
Post a Comment