ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
خانوادہ سلسلۂ عظیمیہ جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب مذہب کے موضوع پر تبصرہ
کرتے ہوئے فرماتے ہیں ... ہر مذہب شخصیت پرستی ہی کا آئینہ دار ہے ، لوگ شخصیت سے
لگاؤ ہی کے سبب نظریات کو اپناتے اور لے کر اٹھتے ہیں - قر ة العین طاہرہ کے بارے میں
بتایا کہ کس طرح اس نے بہاء اللّٰہ سے ایک ہی ملاقات کے بعد اپنے پیر و مرشد کے لئے ان
کے نام سے ایک علحیدہ مذہب ' بہائی مذہب ' کی بنیاد رکھی -
وہ انتہائی حسین و جمیل اور قابل تھی ، ایسی شعلہ بیان مقررہ ، خطیب اور شاعرہ تھی کہ اس
نے ایران کے طول و عرض میں آگ لگادی - اس مذہب کے تمام اصول و ضوابط اسی کے
مرتب کردہ ہیں -
اس مذہب میں عبادات زیادہ نہیں ہیں ... وہ دعاؤں پر ہی زیادہ زور دیتے ہیں ، ان کی عبادت
گاہیں کھلی اور کشادہ ہوتی ہیں ، عام طور پر سمندر کنارے یا کسی پہاڑی مقام پر بناتے ہیں -
امریکہ نے نیو ورلڈ آرڈر کے تحت پوری دنیا کے لئے جس مذہب کا انتخاب کیا ہے وہ بہائی مذہب ہی ہے -
اسی طرح چین میں ایک نبی گزرے ہیں لیو شاؤ چی - جب انہیں کوئی بندہ نہ ملا تو انہوں نے
ہجرت کی ٹھانی اور گدھے پر سامان لاد چل دیئے - شہر سے باہر چونگی والے نے ان سے
دریافت کیا ... تو بتایا کہ یہاں کوئی میری بات ہی نہیں سنتا لہٰذا میں ہجرت کررہا ہوں -
اس چونگی والے نے کہا اگر میں آپ کی بات سنوں تو کیا آپ میرے پاس ٹھہرنا پسند فرمائیں
گے - فرمایا ... لیو شاؤ چی کا مذہب اور ان کی تعلیمات اسی ایک چونگی والے کی بدولت باقی ہیں - BMMK
No comments:
Post a Comment